حیدرآباد: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کی مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔ یہ جوڑا 9 دسمبر کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے جا رہا ہے۔ ایسے میں یہ جوڑا اس موقع کو خاص بنانے کے لیے ہل اسٹیشن پہنچ گیا ہے۔ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔Katrian- Vicky Wedding Anniversary
کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں کترینہ کے چہرے پر شادی کی پہلی سالگرہ کی خوشی صاف نظر آرہی ہے۔ کترینہ کیف نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا 'پہاڑوں میں'۔ ان تصاویر میں کترینہ نے کریم اور سرخ رنگ والی سویٹ شرٹ پہن رکھی ہے۔ یہ تصاویر وکی نے کلک کی ہیں، جس کے بارے میں کترینہ نے تصاویر کے کیپشن میں بتایا ہے۔
تقریباً ڈیڑھ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے راجستھان میں شاہی انداز میں شادی کر لی۔ جوڑے نے 9 دسمبر 2021 کو شادی کی۔