حیدرآباد: مشہور جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف جمعہ کی رات دیر گئے ممبئی واپس آگئے۔ اس جوڑے کی ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر منظر عام پر آگئی ہیں۔ حالانکہ دونوں کو ایک ساتھ ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا لیکن وہ ایک ہی کار سے ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کترینہ کو اپنی کار کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ سرمئی ٹی شرٹ، بلیک پینٹ اور بوٹس پہنی نظر آئیں۔ ساتھ ہی انہیں ایئرپورٹ پر کئی مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ دوسری طرف وکی کوشل کو سفید ٹی شرٹ، گرے ہوڈی اور بلیک پینٹ میں دیکھا گیا۔ وکی نے بھی رک کر اپنے کئی مداحوں کے ساتھ سیلفیز لی۔
اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کترینہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے اسے کئی وقت سے نہیں دیکھا تھا۔۔۔ اتنے آرام دہ اور پرسکون لباس میں بھی وہ شاندار نظر آرہی ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ایک طویل وقت کے بعد وکی اور کترینہ نظر آئے ہیں۔ یہ کتنے عام سے لگ رہے ہیں۔۔۔پیاری جوڑی'۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ' کترینہ کے پیچھے نظر آنے والا بچہ میں ہوں میں بھی جب کترینہ سے ملوں گا تو ایسے ہی خوش ہوں گا'۔