اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Freddy First Poster کارتک آرین نے فریڈی کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا - کارتک آرین کی فلم فریڈی

کارتک آرین نے جمعہ کو اپنی آئندہ فلم فریڈی کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ ششانک گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کارتک کے مدمقابل الایا ایف ہیں۔Freddy First Poster

کارتک آرین نے فریڈی کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا
کارتک آرین نے فریڈی کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا

By

Published : Oct 28, 2022, 3:40 PM IST

ممبئی: فریڈی کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کے اعلان کے بعد بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے جمعہ کو اپنی آئندہ رومانوی تھرلر فلم کے پہلے پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔اداکار نے سوشل میڈیا پر فریڈی کا ایک دلچسپ پہلا پوسٹر شیئر کیا۔ Freddy First Poster

انسٹاگرام پر کارتک نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' دوڑ میں جیت اسی کی ہوتی ہے جو سست لیکن بنا رکے چلتے جاتا ہے، فریڈی کی دنیا میں داخل ہونے کے لیے تیار ہوجائیں، پہلا لک آرہا ہے'۔ اداکار کے ذریعہ شیئر کردہ اس پوسٹر میں ایک کچھوے کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے اوپر ایک سرخ گلاب رکھا ہوا نظر آرہا ہے'۔

ششانک گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کارتک کے مقابل الایا ایف ہیں۔ ایکتا کپور نے اسے تیار کیا ہے اور یہ خصوصی طور پر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے کو تیار ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی انتظار ہے۔ دھماکہ کے بعد فریڈی کارتک کی دوسری تھرلر فلم ہے، جو او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ جمعرات کو انسٹاگرام پر کارتک نے بتایا کہ فریڈی جلد ہی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر آئے گی۔

کارتک آرین نے فریڈی کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا

انہوں نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'فریڈی' کا حصہ بن کر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، فلم کی کہانی ایسی ہے جسے میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ فلم نے مجھے اپنے ہنر کے ساتھ نیا تجربہ کرنے اور نئی چیز کو جاننے کا موقع فراہم کیا۔ میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ناظرین اس نئے اوتار کو پسند کریں گے'۔

'فریڈی' کے علاوہ وہ ستیہ پریم کی کتھا میں کیارا اڈوانی کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔ بلاک بسٹر ہٹ ہارر کامیڈی فلم بھول بھولیا 2 کے بعد کارتک اور کیارا دوسری بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ 29 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔ وہ شہزادہ میں کریتی سینن کے مد مقابل نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ڈیوڈ دھون کے بیٹے روہت دھون نے کی ہے اور یہ 10 فروری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Freddy set to Release on OTT: کارتک آرین کی فلم فریڈی ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز ہوگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details