حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور کارتک آرین کے پرستار اس وقت خوش نظر آئے جب دونوں کو اس ماہ کے شروع میں ایک تقریب میں گلے لگتے اور بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ شاہ رخ اور کارتک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگوں میں یہ تجسس پایا جارہا ہے کہ دونوں ستاروں نے ریڈ کارپیٹ پر کیا بات کی۔
پیپرازی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دونوں ادکار کو سفید لباس میں ملبوس، موٹر سائیکل کے پاس کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر دونوں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں اور جس کے بعد شاہ رخ نے پیار سے کارتک کے گالوں کو تھپکی دی اور مسکرایا۔ میڈیا کی چکاچوند کے درمیان دونوں نے مختصر گفتگو کی لیکن یہ بات سامنے نہیں آئی دونوں نے ایک دوسرے سے کیا بات کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں آرین سے جب وائرل ویڈیو کے بارے میں پوچھا گیا کہ کنگ خان کے ساتھ ان کی کیا بات چیت ہوئی تو کارتک نے کہا کہ' میں نے پوچھا کہ کیا آپ نے بھول بھولیا 2 دیکھی یا نہیں؟۔" جب شاہ رخ کے جواب کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکار نے کہا کہ انہوں نے جواب دیا، 'دیکھی ہے بیٹا بہت اچھا ہے تو اس میں'۔
مزید پڑھیں: Katik Aaryan Fans Mob Shehzada Set: شہزادہ کے سیٹ پر کارتک آرین سے ملنے کیلئے مداحوں کا ہجوم
اس سے قبل چند میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز پروڈکشن کی فلم فریڈی سے کارتک آرین باہر ہو گئے ہیں، جسے اجے بہل ڈائریکٹ کرنے والے تھے۔ ایسی خبروں کے بعد دونوں اداکاروں کے مداح ایک دوسرے کے خلاف ہوگئے تھے لیکن حالیہ ویڈیو نے دونوں اداکاروں کے مداحوں کو ملا دیا ہے اور اب ان کے مداح انہیں 'بالی ووڈ کا بادشاہ اور بالی ووڈ کا شہزادہ' کہہ رہے ہیں۔