اردو

urdu

Kartik Aaryan on Relationship کارتک آرین کو اپنی زندگی کے ہمسفر میں ان خصوصیات کی تلاش ہے

By

Published : Feb 15, 2023, 3:29 PM IST

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے ان خصوصیات کا انکشاف کیا ہے جو انہیں اپنے ہمسفر میں چاہیے۔ کارتک کی فلم شہزادہ 17 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔

کارتک آرین کو اپنی زندگی کے ہمسفر میں ان خصوصیات کی تلاش ہے
کارتک آرین کو اپنی زندگی کے ہمسفر میں ان خصوصیات کی تلاش ہے

حیدرآباد: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار کارتک آرین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کافی عاشق مزاج ہیں۔ جب سے سارہ علی خان اور کارتک کے درمیان کی رومانس کی خبریں آئی ہیں تب سے اداکار کا نام کئی لڑکیوں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔ اداکار اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے خواتین مداحوں میں کافی مقبول ہیں لیکن انہیں ابھی تک ایسی کوئی نہیں ملی ہے جو ان کے دل میں گھر کر جائے۔Kartik Aaryan on Relationship

کارتک اپنی آنے والی فلم شہزادہ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکار پورے ملک میں گھوم گھوم کر اس فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بطور پروڈیوسر یہ کارتک کی پہلی فلم بھی ہے۔ ایک پروموشنل انٹرویو کے دوران کارتک سے ان کی 'لو لائف' کے بارے میں پوچھا گیا اور ساتھ میں یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ سنگل ہیں۔

حال ہی میں اداکار کے رشتے کے حوالے سے ایسی افواہیں آرہی تھیں کہ کارتک، ریتک روشن کی کزن پشمینہ روشن کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا تھا کہ ' وہ اپنا سارا وقت اپنے کام کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں اور ایک متاثر کن فلموگرافی بنانے پر اپنا توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لیے ان کے پاس دوسری چیزوں کے لیے وقت نہیں ہے۔

اب کارتک نے ایک تازہ ترین انٹرویو میں ان خصوصیات کے بارے میں بتایا جسے وہ اپنے ہمسفر میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ لو آج کل کے اداکار نے بتایا کہ انہیں ایک ایسی ساتھی کی تلاش ہے جن کے ساتھ ان کی سوچ مل سکے اور جس کا سینس آف ہیومر اچھا ہو۔ کارتک نے کہا کہ رشتے میں ایک دوسرے کے تئیں عزت و احترام ہونا ضروری ہے اور پیار کرنے کی کوئی شرط نہیں ہونی چاہیے'۔

شہزادہ کے علاوہ کارتک کے پاس کئی دلچسپ فلمیں ہیں۔ اداکار کیارا اڈوانی کے ساتھ ستیہ پریم کی کتھا میں نظر آئیں گے جبکہ ان کی ایک اور رومانوی فلم عاشقی 3 بھی آنے والی ہے۔ ہنسل مہتا کی کیپٹن انڈیا میں کارتک ایک پائلٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے بعد وہ کبیر خان کی فلم میں نظر آئیں گے، جس کے نام کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Kartik and Sara in udaipur: سارہ علی خان اور کارتک آرین ادے پورے میں ایک ساتھ نظر آئے، تصاویر وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details