اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kartik Aaryan Heads to Paris: کارتک آرین نئے سال کا جشن منانے کیلئے پیرس کے سفر پر نکلے - کارتک آرین پیرس کے سفر پر

سال 2022 میں بلاک بسٹر فلم دینے کے بعد کارتک آرین اب چھٹی پر ہیں۔ اداکار نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے پیرس روانہ ہوگئے ہیں۔ منگل کے روز کارتک نے پیرس سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ Kartik Aaryan Heads to Paris

کارتک آرین نئے سال کا جشن منانے کے لیے پیرس کے سفر پر نکلے
کارتک آرین نئے سال کا جشن منانے کے لیے پیرس کے سفر پر نکلے

By

Published : Dec 28, 2022, 11:20 AM IST

حیدرآباد: اداکار کارتک آرین کی رواں سال 2022 دو فلمیں ریلیز ہوئی اور ساتھ ہی وہ اپنی آئندہ فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف رہے۔ کارتک آرین کے لیے یہ سال کامیاب رہا ہے اور اب اداکار اپنی کامیابی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کچھ دنوں کے لیے چھٹی پر ہیں۔ اداکار نئے سال کا جشن منانے کے لیے پیرس روانہ ہوگئے ہیں۔Kartik Aaryan Heads to Paris

منگل کے روز بھول بھولیا 2 کے اسٹار نے انسٹاگرام پر فرانس کے شہر پیرس سے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں کارتک آرین بالکونی میں کھڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے پیچھے دور سے پیرس کی مشہور عمارت ایفل ٹاور کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے فرانسیسی زبان میں لکھا 'پیرس میں تم سے پیار کرتا ہوں'۔ اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب ردعمل مل رہا ہے۔ تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ 'اس نظارے اور تم سے پیار ہے'۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'شہزادہ حکومت کر رہا ہے'۔

پیرس کی چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد کارتک شہزادہ اور ستیہ پریم کی کتھا کے سیٹ پر واپس آجائیں گے۔ چھٹیوں پر جانے سے پہلے وہ کریتی سینن کے ساتھ اپنی فلم شہزادہ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس سے پہلے کارتک ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ کے لیے گجرات میں تھے۔

شہزادہ اور ستیہ پریم کی کتھا دونوں فیملی انٹرٹینر فلم ہونے والی ہے۔ ڈیوڈ دھون کے بیٹے روہت دھون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم شہزادہ 10 فروری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم اللو ارجن اور پوجا ہیگڑے کی سال 2020 کی بلاک بسٹر فلم الا ویکنتھا پورمولو کا ہندی ریمیک ہے۔

وہیں ستیہ پریم کی کتھا ان کی بلاک بسٹر ہارر کامیڈی فلم بھول بھولیا 2 کے بعد کارتک اور کیارا اڈوانی کی ایک ساتھ دوسری فلم ہونے والی ہے۔ یہ 29 جون 2023 کو بڑے پردے پر آنے والی ہے۔

اس کے علاوہ وہ ہدایتکار کبیر خان کی اگلی فلم میں بھی نظر آنے والے ہیں جس کے نام کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔ وہیں وہ ہنسل مہتا کی اگلی فلم کیپٹن انڈیا میں بھی نظر آئیں گے۔ وہ ایک اور دلچسپ پروجیکٹ ہیرا پھیری 3 کا بھی حصہ بننے والے ہیں۔ اکشے کمار کی ہیرا پھیری 3 سے الگ ہونے کی خبروں کے بعد اداکار پریش راول نے نومبر میں تصدیق کی کہ کارتک کامیڈی فلم میں کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: Shehzada Teaser کارتک آرین کی 32 ویں سالگرہ پر 'شہزادہ' کی پہلی جھلک سامنے آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details