ممبئی: کارتک آرین حال ہی میں کریتی سینن کے ساتھ فلم شہزادہ میں نظر آئے۔ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ اب خبر یہ ہے کہ کارتک، رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' میں کیمیو کرتے نظر آسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کارتک کے ساتھ چار فلمیں کرنے والے ہدایتکار لو رنجن اپنی آئندہ فلم میں بھی اداکار کو دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے کارتک اس فلم میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔Kartik Aaryan in Tu Jhoothi Main Makkaar
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ذرائع نے انکشاف کیا کہ 'کارتک آرین فلم کا سب سے بڑا سرپرائز ہوں گے۔'اب شائقین کو صرف انتظار کرنا ہوگا کہ کارتک فلم میں کیا نیا کرتے ہیں۔ اس فلم میں کارتک کو رنبیر کپور اور شردھا کپور کے ساتھ ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ تو جھوٹی میں مکار کی ہدایتکاری لو رنجن نے کی ہے۔ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی یہ فلم 8 مارچ 2023 کو ہولی کے دن سینما گھروں کی زینت بنے گی۔