حیدرآباد: سمیر ودوان کی آئندہ فلم ستیہ پریم کی کتھا میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کے مداح، جنہوں نے بھول بھولیا 2 میں ان کی جادوئی کیمسٹری کی تعریف کی تھی، اب ان کی آئندہ فلم ستیہ پریم کی کتھا کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم فلم کے شوٹنگ سے ایک ویڈیو آن لائن لیک ہوگیا ہے جس نے شائقین کے جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس ویڈیو میں کارتک اور کیارا کے درمیان شادی کے ایک سین کو فلمایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ Satyaprem Ki Katha Video leaked
ستیہ پریم کی کتھا کی سیٹ سے سامنے آئی ویڈیو میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی شادی کے لباس میں ملبوس نظر آرہے ہیں ہیں۔ لیک ہونے والی فوٹیج میں کیارا اور کارتک کو فلم میں شادی کے ایک سین کی شوٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہیں پیسٹل رنگ کے شادی کے جوڑے میں فیرا لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔