اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Katik Aaryan Fans Mob Shehzada Set: شہزادہ کے سیٹ پر کارتک آرین سے ملنے کیلئے مداحوں کا ہجوم - شہزادہ میں کارتک آرین

اداکار کارتک آرین یقینی طور پر جانتے ہیں کہ مداحوں کے دلوں تک کیسا پہنچا جاتا ہے۔ حال ہی میں اداکار نے ہریانہ میں اپنی آئندہ فلم 'شہزادہ' کی شوٹنگ سے چند لمحے نکال کر فلم سیٹ کے باہر اداکار کی ایک جھلک پانے کا انتظار کر رہے ہزاروں مداحوں سے ملاقات کی۔ Katik Aaryan fans Mob Shehzada set

شہزادہ کے سیٹ پر کارتک آرین
شہزادہ کے سیٹ پر کارتک آرین

By

Published : Jul 23, 2022, 3:15 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکار کارتک آرین ان دنوں ہریانہ میں اپنی آنے والی فلم شہزادہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اپنی حالیہ ریلیز بھول بھولیا 2 کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے اداکار نے اپنے ان مداحوں کو ایک پیارا تحفہ دیا ہے جو شہزاد کے فلم سیٹ کے باہر کارتک آرین کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ Katik Aaryan fans Mob Shehzada set

ہریانہ میں شہزادہ کی فلم سیٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں شائقین اپنے پسندیدہ اداکار کا نام پکارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیٹ پر پہنچنے کے بعد اداکار، جو اپنے مداحوں کے ساتھ مضبوط رشتہ رکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں، دروازے کی جانب جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جہاں ان کے مداح کافی وقت سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران اداکار نے بہت سے لوگوں سے ہاتھ ملایا اور تصویریں بھی کھینچائی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم شہزادہ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کارتک نے اپنے انسٹاگرام پر ریلیز کی تاریخ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' شہزادہ گھر واپس آئے گا 10 فروری 2023'۔ روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایکشن سے بھرپور فلم ہے'۔

کارتک کے علاوہ کریتی سینن، پریش راول، منیشا کوئرالا، رونیت رائے، اور سچن کھیڈیکر بھی شہزادہ کا حصہ ہیں۔ یہ تیلگو بلاک بسٹر الا ویکنتھا پورمولو کا ہندی ریمیک ہے، جس میں اللو ارجن نے اداکاری کی تھی۔

شہزادہ کے علاوہ، کارتک نے حال ہی میں اعلان کیا کہ انہوں نے ساجد ناڈیاڈوالا کے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ایک پروجیکٹ سائن کیا ہے جس کی ہدایت کاری کبیر خان کریں گے۔ اگرچہ اس منصوبے کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے، لیکن یہ قیاس آرائی ہے کہ اس فلم کی کہانی سچی کہانی پر مبنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:Kartik Aaryan on Bhool Bhulaiyaa2:'کارتک آرین نے بھول بھولیا 2 کی کامیابی کو غیریقینی بتایا'

کارتک ایکتا کپور کی طرف سے پروڈیوس کردہ عالیہ ایف کے مقابل فریڈی میں بھی نظر آئیں گے، اس فلم کو ایک رومانوی تھرلر کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہنسل مہتا کے کیپٹن انڈیا میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ رونی اسکریو والا اور ہرمن باویجا پروڈیوس کریں گے۔ اس فلم کی کہانی ہندوستان کے سب سے کامیاب ریسکیو آپریشنز کے گرد گھومتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details