اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kartik and Kriti Taj Mahal Video فلم شہزادہ کی تشہیر کے لیے کارتک اور کریتی تاج محل پہنچے، ویڈیو شیئر کی - شہزادہ کی تشہیر میں کریتی اور کارتک

اداکار کارتک آرین اور کریتی سینن ان دنوں جم کر اپنی فلم شہزادہ کی تشہیر کر رہےہیں۔ اب یہ جوڑی ویلنٹائن ڈے پر اپنی آئندہ فلم شہزادہ کی تشہیر کے لیے آگرہ گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر کارتک نے اپنی اور کریتی کی محبت کی نشانی تاج محل سے اپنی ایک رومانوی ویڈیو شیئر کی ہے۔

فلم شہزادہ کی تشہیر کے لیے کارتک اور کریتی تاج محل پہنچے، ویڈیو شیئر کی
فلم شہزادہ کی تشہیر کے لیے کارتک اور کریتی تاج محل پہنچے، ویڈیو شیئر کی

By

Published : Feb 14, 2023, 5:23 PM IST

کارتک آرین اور کریتی سینن اپنی آئندہ فلم شہزادہ کی ریلیز سے قبل ویلینٹائن ڈے پر آگرہ کے تاج محل گئے ہیں۔ دونوں 17 فروری کو فلم کی ریلیز سے قبل یہاں تشہیر کرنے پہنچے ہیں۔ انسٹاگرام پر کارتک نے شہزادہ کے گانے 'میرے سوال کا' پر رومانس کرتے ہوئے اپنی اور کریتی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو تاج محل کے سامنے فلمائی گئی ہے۔ Kartik and Kriti Taj Mahal Video

انسٹاگرام پر کارتک نے ایک ریل شیئر کی ہے جس میں وہ کریتی سینن کے ساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس میں محبت کی نشانی تاج محل کے سامنے کریتی اور کارتک لوگوں کے ایک بڑے ہجوم کے درمیان اس گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کارتک نے لکھا کہ ' بنٹو اور سمارا کی طرف سے ویلینٹائن کی مبارکباد اور ساتھ میں ایک شہزادہ آفر۔۔۔ اپنا ٹکٹ آج ہی پی وی آر ایپ کے ذریعہ بک کروائیں اور ایک ٹکٹ مفت حاصل کریں!شہزادہ یہ جمعہ 17 فروری'۔ آئندہ فلم میں کارتک اور کریتی بنٹو اور سمارا کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

ہدایتکار روہت دھون کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم سال 2020 میں آئی تیلگو فلم الا ویکنتھا پورمولو کا آفیشیل ریمیک ہے، جس میں اللو ارجن مرکزی کردار میں تھے۔

واضح رہے کہ کریتی اور کارتک نے فلم لکا چھپی (2019) میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس کے علاوہ کریتی نے کارتک کی پتی پتنی اور وہ (2019) میں بھی ایک خاص کردار ادا کیا تھا۔ کریتی کو آخری بار ہارر کامیڈی فلم بھیڑیا (2022) میں ورون دھون کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پربھاس کے ساتھ آدی پروش، ٹائیگر شراف کے ساتھ گنپتھ اور تبو، کرینہ کپور اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ دی کریو میں نظر آنے والی ہیں۔

کارتک کی آخری فلم فریڈی دسمبر میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی تھی۔ انہوں نے ششانک گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں ڈینٹسٹ فریڈی گن والا کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کی آئندہ پروجیکٹ میں ستیہ پریم کی کتھا شامل ہے جس میں وہ کیارا اڈوانی کے ساتھ نظر آئیں گے جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں:Kartik and Sara in udaipur: سارہ علی خان اور کارتک آرین ادے پورے میں ایک ساتھ نظر آئے، تصاویر وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details