اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

artist dies of Heart Attack دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیج پر ہی فنکار کی موت

اسٹیج پر ڈانس کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ دیکھیں ویڈیوArtist dies of Heart Attack

اسٹیج میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ایک فنکار کی موت
اسٹیج میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ایک فنکار کی موت

By

Published : Dec 23, 2022, 12:45 PM IST

منگلور:ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں ایک فنکار کی اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔ ان دنوں منگلورو میں کتیل میلہ جاری ہے۔ اس دوران کچھ فنکار اسٹیج پر یکشگان پر پرفارم کرتے ہوئے ڈانس کر رہے تھے تب ہی اچانک ایک فنکار کو دل کا دورہ پڑتا ہے اور وہ اسٹیج سے نیچے گرجاتا ہے۔Artist dies of Heart Attack

اسٹیج میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ایک فنکار کی موت

گزشتہ روزدکشنا کنڑ ضلع کے منگلور تعلقہ میں کتیلو کے قریب سرسوتی سدن میں تریجنما موکش یکشگان نامی ایک ڈرامہ کا انعقاد ہوا۔ اطلاع کے مطابق اس فنکار کا نام گرووپا بیارو ہے، جس کی عمر 58 سال ہے اور سری درگا پریمیشوری پریشد یکشگان منڈلی کا ایک فنکار تھا۔

اس موقع پر شیشوپالا کا کردار ادا کرنے والے گرووپا بیارو کو اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑا۔ اسے فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا اور مزید علاج کے لیے منگلور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس حادثے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص یکشگان پر پرفارم کر رہا ہے اسی دوران اسٹیج کے کونے پر کھڑا شخص اچانک نیچا گر جاتا ہے۔

حال ہی میں ایسے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعہ سامنے آئے ہیں جس میں کئی لوگوں کو ڈانس کرتے ہوئے گرتے دیکھا جاسکتا ہے اور بعد میں ان کی موت ہوجاتی ہے۔ ان میں زیادہ تر معاملے میں ان کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ان مشہور ہستیوں کی کم عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details