حیدرآباد: بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو سیف علی خان کی حویلی کے باہر کی ہے۔ اس ویڈیو میں کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے خوبصورت کیپشن دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سپورٹس ڈے 29 اگست کو منایا جاتا ہے لیکن کرینہ نے ایسا کچھ نہیں لکھا ہے۔Kareena Kapoor Plays Badminton
کرینہ کپور خان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں وہ شوہر سیف کے ساتھ زبردست بیڈمنٹن کھیل رہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے لکھا کہ ' کبھی کبھی سوموار کو شوہر کے ساتھ کھیلنا، برا نہیں ہے'۔ اس کے بعد اداکارہ نے اپنی سب سے پیاری دوست امریتہ اروڑہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' امو کیا تم گیم کے لیے تیار ہیں'۔
کرینہ کی اس ویڈیو پر کئی مشہور شخصیات کے تبصرے آئے ہیں۔ کرینہ کی دونوں نند صبا اور سوہا علی خان نے بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے۔ سوہا علی خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ' امریتا اروڑا کا پتہ نہیں… لیکن میں ضرور کھیلنا چاہتی ہوں'۔ وہیں امریتا اروڑہ نے کرینہ کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ہاں تم میرے ساتھ کھیل سکتی ہو'۔