حیدرآباد: 90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ کرشمہ کپور 25 جون کو اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کے اہل خانہ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان سب کے درمیان کرشمہ کی چھوٹی بہن کرینہ کپور خان نے اپنی بہن کو سالگرہ کی سب سے پیاری مبارکباد دی ہے۔ کرشمہ کپور اداکار رندھیر کپور کی بیٹی ہیں اور کپور خاندان کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ کرشمہ کپور بطور اداکارہ 10 سال سے بالی ووڈ سے دور ہیں۔ Karishma Kapoor Birthday
کرینہ کپور خان نے اپنی بہن کرشمہ کی بچپن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کرشمہ کے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے بتایا ہے کہ یہ ان کی پسندیدہ تصویر ہے۔ دیدی کرشمہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کرینہ نے لکھا کہ "ہمارے خاندان کا فخر... یہ میری پسندیدہ تصویر ہے.. آج سب بولو... ہماری لولو کو سالگرہ مبارک ہو... سب سے بہترین بہن"۔