ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر کافی سُرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ وہ تیسری مرتبہ ماں بننے والی ہیں، لیکن اب خود کرینہ کپور خان نے اس خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام خبروں کو غلط بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کرینہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر حاملہ نہ ہونے کی جاکاری دی۔ کرینہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے۔ Kareena Kapoor Says I am Not Pregnant
کرینہ کپور نے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں۔ کرینہ نے لکھا ہے 'یہ پاستا اور وائن ہے دوستوں، میں حاملہ نہیں ہوں، سیف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی میں اپنا حصہ دے چکے ہیں۔