ممبئی: ایسا لگتا ہے کہ راجکمار ہیرانی کی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کی اسٹار کاسٹ کے درمیان کچھ کچھڑی پک رہی ہے۔ جمعہ کی صبح جہاں اداکارہ کرینہ کپور خان نے تھری ایڈیٹس کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کر شائقین کو خوش کردیا تھا اب ان کے بعد بومن ایرانی اور جاوید جعفری نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر پر کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں یہ دونوں بھی کرینہ کی طرح کامیڈی ڈرامہ فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے جانب اشارہ دیا ہے۔3 Idiots Sequel
انسٹاگرام پر کرینہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ جب وہ افریقہ میں سیف علی خان، جیہ اور تیمور کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی تھیں تب عامر خان، شرمن جوشی اور آر مادھون نے ایک ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ' یہ پریس کانفرنس کی کلپ جو وائرل ہورہی ہے یہ وہ راز ہے جو یہ تینوں ہم سے چھپا رہےہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے اور اب یہ نہ کہنا کہ وہ شرمن کی کسی فلم کی تشہیر کے وقت کا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ سیکوئل کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔ یہ یقینی طور سکوئل ہونے والا ہے'۔ کرینہ نے اپنی اس ویڈیو کے آخر میں کہا کہ وہ بومن کو فون کر رہی ہیں۔
کرینہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد اداکار بومن ایرانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک کلپ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'آپ لوگ جو کچھ کرنے والے ہیں وہ پہلے ہی باہر آچکا ہے اور کلپ وائرل ہو چکا ہے، آپ لوگ وائرس کے بغیر تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں؟ یہ تو اچھا ہوا کہ کرینہ نے مجھے فون کیا اور بتایا۔ ورنہ مجھے کبھی معلوم نہیں ہوتا۔ یہ ٹھیک نہیں ہے، اتنی بڑی چیز بنا رہےہیں اور ہمیں بتایا بھی نہیں، یہ کہاں کی شرافت ہے؟ یہ کہاں کی دوستی ہے؟ میں نے سوچا کہ ہم دوست ہیں'۔ بومن نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ وہ اداکار جاوید جعفری کو فون کر رہے ہیں۔