اردو

urdu

By

Published : Feb 21, 2023, 1:21 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Kareen Kapoor's birthday wish for Jeh: کرینہ کپور نے اپنے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ پر پیاری تصاویر شیئر کی

کرینہ کپور خان نے اپنے جھوٹے نواب جیہ علی خان کی سالگرہ پر ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے دوسرے بیٹے کو دوسری سالگرہ کی مبارکباد دی۔

کرینہ کپور نے اپنے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ پر پیاری تصاویر شیئر کی
کرینہ کپور نے اپنے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ پر پیاری تصاویر شیئر کی

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے منگل کو اپنے بیٹے جیہ علی خان کے لیے سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام لکھا۔ اپنے چھوٹے بیٹے کو اس کی دوسری سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کرینہ نے اپنی آئندہ فلم کے لندن شیڈول سے جیہ کی دلکش تصاویر شیئر کیں۔ ان میں سے ایک تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جونیئر پٹودی، جو اپنی ماں کے ساتھ برطانیہ گئے تھے، اپنی ماں کی گودی کو چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ لیکن بیبو کا خیال ہے کہ جیسے جیسے وہ بڑے ہوں گے یہ حالات بدلتے جائیں گے۔Kareen Kapoor's birthday wish for Jeh

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کرینہ نے دو تصویریں شیئر کی ہیں جس میں جیہ بھی نظر آرہے ہیں۔ کرینہ اکثر شوٹنگ پر جیہ کو اپنے ساتھ لے جایا کرتی ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنی ماں کی گود کو چھوڑنا نہیں چاہتے جو ان کے پیارے سے چہرے پر واضح طور پر جھلک رہا ہے۔ جیہ کی سالگرہ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے لکھا کہ ' یہ میری گودی کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔۔۔ لیکن یہ حالات جلد ہی بدل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے دل و جان سے پیار کرتی ہیں۔ کرینہ اور ان کے شوہر سیف علی خان نے سال 2021 میں جیہ کا استقبال کیا۔

کرینہ کی جانب سے یہ تصاویر شیئر کرنے کے فوراً بعد کئی مشہور شخصیات نے جیہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ عالیہ کی والدہ سونی رازدان، ڈیزائنر فراز منان اور اداکارہ شیبہ نے جیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

کرینہ نے جو تصاویر شیئر کی ہیں وہ ہنسل مہتا کے ساتھ ان کی آنے والی فلم کے لندن شیڈول کی ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ نومبر میں جاسوسی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ آنے والی فلم کرینہ کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ سُجوئے گھوش کی آئندہ فلم میں نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Anissa Malhotra's baby shower Pics: کرینہ کپور خان، نیتو کپور نے انیسہ ملہوترا کی بیبی شاور کی تصاویر شیئر کیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details