اداکار کرن کندرا حال ہی میں اپنے آئندہ شو 'تیرے عشق میں گھائل' کی تشہیر کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے اذان کی آواز سنتے ہی کچھ منٹوں کے لیے اپنا پریس کانفرنس روک دیا۔ اداکار کی ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو میں کرن شوٹنگ کے دوران اپنے تجربات کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں تب ہی ان کی ساتھی اداکارہ ریم سمیر شیخ نے اذان کی آواز کو سنتے ہوئے کرن کو روکا جس کے کرن نے پریس کانفریس کو روکتے ہوئے کہا کہ ' کیا ہم کچھ منٹ کے لیے رک جائیں؟ اذان، اذان کے لیے؟ صرف دو منٹ'۔ اس کے بعد انہیں کچھ دیر خاموش دیکھا گیا۔Karan Kundra Pauses PC For Azaan
اس ویڈیو میں جب ایک شخص نے ان سے کہا کہ 'کرن آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا جب اذان کے وقت احترام میں آپ رک گئے'۔ اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد مداح اداکار کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اگر سب ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کریں تو دنیا بہت پرامن ہو جائے گی'۔ ایک اور نے لکھا کہ' ایک ہندو ہوکےمسلم کلچر کی عزت کرنا بہت بڑی بات ہوتی ہے جتنی اچھی شکل اور ہینڈسم ہے اتنا ہی دل کا صاف ہے بندہ، خدا آپ کے تمام خوابوں کو پورا کرے'۔