ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر نے جمعرات کو 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے سیٹ سے تجربہ کار اداکار دھرمیندر کی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں۔ کرن نے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' میگا اسٹار کو سالگرہ مبارک ہو جس کا دل سب سے نیک اور جس کی شخصیت گرمجوشی سے بھری ہوئی ہے۔۔۔ یہ ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ مجھے آپ کی ہدایتکاری کرنے کا موقع ملا ہے۔ آپ ہماری فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے ایک نعمت ہیں'۔Karan Johar Shares Dharmendra Pics
کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام پر تین تصاویر شیئر کی، جن میں سے ایک تصویر میں دھرمیندر وہئیل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں اور کرن جوہر ان کے پاس بیٹھے انہیں کچھ بتاتے نظر آرہے ہیں۔اے دے ہے مشکل کے ہدایتکار کے ذریعہ یہ تصویریں شیئر کرنے کے فورا بعد کئی مداحوں نے اس پوسٹ پر اپنا تبصرہ دیا۔ وہیں ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان نے تبصرہ کیا 'سب سے خوبصورت ہیرو'۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئےلکھا کہ ' بھارت کے سب سے بڑے اسٹار جہنوں نے 100 سے زائد کامیاب فلمیں دی'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' دھرم جی کو سالگرہ مبارک ہو'۔