فلمساز وویک اگنی ہوتری اور فلم ایڈیٹر اور مصنف اپوروا اسرانی نے کرن جوہر کی ایک پرانی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں کرن جوہر کو یہ اعتراف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں انوشکا شرما کے ابتدائی سالوں میں ان کے کریئر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ کرن نے سال 2016 میں ایک تقریب میں یہ بات تسلم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آدتیہ چوپڑا سے کہا تھا کہ وہ انوشکا کو فلم رب نے بنا دی جوڑی میں کاسٹ نہ کریں۔ سوشل میڈیا پر یہ پرانی ویڈیو سامنے آنے پر بہت سے لوگوں نے غصے کا اظہار کیا۔ کرن کے اس ویڈیو نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں ان سائڈر اور آؤٹ سائڈر کی بحث تیز کردی ہے۔Karan Johar Old Video Viral
یہ وائرل ویڈیو سال 2016 میں 18ویں میامی ممبئی فلم فیسٹیول کی ہے، جس میں کرن نے انوشکا اور ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ اپنی فلم اے دل ہے مشکل کی تشہیر کے لیے شرکت کی تھی۔ راجیو مسند اور انوپما چوپڑا سے بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا تھا کہ 'میں انوشکا شرما کے کریئر کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا تھا کیونکہ جب آدتیہ چوپڑا نے مجھے اس کی تصویر دکھائی، تو میں نے کہا، 'نہیں نہیں، آپ کو انوشکا شرما کو سائن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک اور مرکزی اداکارہ تھی جسے میں چاہتا تھا کہ آدتیہ اسے اپنی فلم میں لے'۔
اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپورو اسرانی نے لکھا کہ 'میں انوشکا شرما کے کریئر کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا تھا' - کرن جوہر نے 2016 میں راجیو مسند اور انوپما چوپڑا کے سامنے یہ اعتراف کیا۔ بھلے مذاق میں ہی کہا لیکن پھر بھی یہ ان سائڈر اور آؤٹ سائڈر کے بحث میں ایک ہم نکتہ ہے'۔