اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Karan Johar Greets Priyanka Chopra: کرن جوہر کا پرینکا چوپڑا کو گلے لگانے کا ویڈیو وائرل، صارفین نے کہا کہ 'کوئی کنگنا کو فون کرو' - این ایم سی سی سے پرینکا اور کرن کی ویڈیو وائرل

پرینکا چوپڑا کے حالیہ انٹرویو کے بعد شروع ہوئے تنازع کے درمیان کرن جوہر کو ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) کی افتتاحی تقریب میں دیسی گرل پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ دن قبل کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں پرینکا چوپڑا کے کریئر کو ختم کرنے کا ذمہ دار کرن جوہر کو ٹھہرایا تھا۔

کرن جوہر کا پرینکا چوپڑا کو گلے لگانا کا ویڈیو وائرل
کرن جوہر کا پرینکا چوپڑا کو گلے لگانا کا ویڈیو وائرل

By

Published : Apr 1, 2023, 12:39 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ ستاروں نے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے چار چاند لگادیے۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے لے کر ہالی ووڈ کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر کا بھی نام شامل ہے جو گزشتہ روز اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ ممبئی آئے تھے۔ پرینکا چوپڑا کا بھارت کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ان کی حالیہ انٹرویو نے ہندی فلم انڈسٹری میں آؤٹ سائڈر اور ان سائڈر کی بحث کو دوبارہ شروع کردی ہے۔Karan Johar greets Priyanka Chopra

اس تنازع کے درمیان ایک بار پھر سوشل میڈیا میں کرن جوہر کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ پرینکا نے اپنے انٹرویو میں ان کا نام نہیں لیا تھا لیکن بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اس تنازع میں پرینکا چوپڑا پر پابندی لگانے اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ڈیکس شیپرڈ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں پرینکا نے کہا تھا کہ ان کے ہالی ووڈ آنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ بالی ووڈ میں ان کے کچھ لوگوں کے ساتھ مسائل تھے جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو نظرانداز محسوس کیا۔ اس کے انٹرویو کے وائرل ہونے کے فوراً بعد کنگنا نے سوشل میڈیا پر کرن کو برا بھلا کہا اور انہیں سال 2012 میں پرینکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

این ایم اے سی سی کی افتتاحی تقریب میں پرینکا کو اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ آتے دیکھا گیا جہاں کرن کے ساتھ پرینکا کے جھگڑے کی خبریں وائرل ہورہی ہیں وہیں این ایم اے سی سی کے افتتاحی تقریب میں دونوں کو ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ کرن نے نک سے بھی ملاقات کی۔ ان دونوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دونوں کو مسکراتے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر پرینکا اور کرن کی ایک ویڈیو شیئر کرنے کے فورا بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے 'کنگنا رناوت' کو یاد کیا۔ کنگنا پر طنز کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'کرن جوہر پرینکا کو کہہ رہے ہیں: یہ کنگنا نے مجھے پھر سے ٹارگیٹ کیا تمہارا نام لے کے۔۔ میں کیا کروں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' کوئی پلیز کنگنا کو فون کرو'۔ اب اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کنگنا کرن اور پرینکا کے گلے ملنے پر کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:PC Arrive India with Daughter پرینکا چوپڑا اور شوہر نک جونس پہلی بار بیٹی مالتی کے ساتھ بھارت پہنچے

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details