ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار حال ہی میں دی کپل شرما شو میں اپنی آئندہ فلم پرتھوی راج کا پروموشن کرنے کے لیے پہنچے۔ کپل شرما کے اس آئندہ ایپی سوڈ کے کلپ میں کپل کو اکشے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں کپل کہتے ہیں کہ جب وہ اسکول میں تھے تب اسکرین پر اکشے کو مادھوری دکشت اور عائشہ جھلکا کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دیکھتے تھے اور جب وہ کالج میں آئے تب اکشے کترینہ کیف اور بپاشا باسو کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئے۔ Kapil Sharma Trolls Akshay Kumar
اس کے بعد کپل اکشے کمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ' اب وہ اسکرین پر کریتی سینن، سارہ علی خان، کیارا اڈوانی اور مانوشی چھلر کے ساتھ نظر آتے ہیں تو ہم کیا صرف ان کی ہیروئنوں کا انٹرویو کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں'۔ Akshay Kumar Romancing Younger Actresses