حیدرآباد: 'کامیڈی کنگ' کپل شرما گزشتہ کئی برسوں سے چھوٹی اسکرین پر اپنے مضحکہ خیز انداز اور لطیفوں سے مداحوں کو ہنساتے آرہے ہیں۔ اب کپل شرما کی نئی فلم 'سویگاٹو' کا ٹیزر سامنے آیا ہے، جس میں وہ بے حد مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔ مقبول ہدایتکار نندیتا داس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 47 ویں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔Kapil Sharma's Film Zwigato
کپل کی نئی فلم 'زویگاٹو' کی کہانی ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے اور غربت میں گزر رہی اس کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ ٹیزر میں نظر آرہا ہے کہ اداکارہ شاہانہ گوسوامی اداکار کپل شرما کی بیوی کے کردار میں ہیں۔ اداکارہ نندیتا داس نے یہ فلم بنائی ہے۔ نندیتا نے اس فلم کے ذریعے معاشرے میں پھیلی غربت اور غریب لوگوں کے روزمرہ کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے۔
فراق اور منٹو جیسی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والی نندیتا نے کہا کہ وہ اپنی تازہ ترین فلم کے پریمیئر کی منتظر ہیں۔ نندیتا نے کہا کہ ' زویگاٹو آخر کار تیار ہے۔ یہ کہانی بھارت کے شہری علاقوں کی نئی زندگی کے بارے میں ہے جو نہ صرف معیت کے موضوع کو اجاگر کرے گی بلکہ ہر اس چیز کے بارے میں بھی بات کرے گی جو ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ مجھے سمیر نائر جیسے بہترین پروڈیوسر ملے جنہوں مشکل لیکن اس سادہ کہانی کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے حامی بھری۔میں بہت خوش ہوں کہ اس کا پریمیئر جلد ہی ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں ہوگا'۔