اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kiccha Sudeep Likely to Join BJP کنڑ اداکار سدیپ اور درشن کے بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان - کچا سدیپ کا بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان

کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل کنڑ فلموں کے مشہور اداکار کِچا سدیپ اور درشن توگودیپا آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ Karnataka Assembly Elections 2023

کنڑ اداکار سدیپ اور درشن کے بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان
کنڑ اداکار سدیپ اور درشن کے بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان

By

Published : Apr 5, 2023, 10:14 AM IST

بنگلورو:کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کنڑ فلموں کے دو ستارے کچا سدیپ اور درشن توگودیپا کے بدھ کو بی جے پی میں شامل ہونے کی امید ہے۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ سینڈل ووڈ کے دونوں اداکاروں کا آج دوپہر ایک نجی ہوٹل میں کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کی موجودگی میں بھگوا پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ سدیپ کنڑ فلموں کے ایک مشہور اداکار ہیں اور بنیادی طور پر کنڑ فلموں میں کام کرتے ہیں، لیکن انہوں نے ہندی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ انہوں نے بلاک باسٹر باہوبلی میں بھی کیمیو کیا ہے۔ سدیپ کے پاس فلم انڈسٹری میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے، اور وہ ہدایت کاری، فلمیں بنانے اور اسکرین پلے لکھنے میں بھی ماہر ہیں۔ سدیپ نے تھایووا سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور اسپرش، ہوچا، سواتھی متھو، ایگا اور مائی آٹوگراف جیسی کامیاب فلمیں دیں۔

انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے جن میں بہترین اداکار (کنڑ) کے لئے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین اداکار کےلیےکرناٹک اسٹیٹ فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس طرح درشن ایک ایکشن فلمی اداکار ہیں جنہوں نے 2001 میں فلم میجسٹک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ گزشتہ 20 برسوں میں انہوں نے 50 فلموں میں اداکاری کی ہے اور فلم ’’سارتھی‘‘ میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکار کے لیے کرناٹک اسٹیٹ فلم ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ درشن کنڑ فلم کے شائقین میں اپنے گہرائی والے کرداروں اور پردے پر پیچیدہ جذبات کو پیش کرنے کی صلاحیت کے لیے مقبول ہیں۔ دونوں اداکار مختلف سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details