ممبئی: اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر کنگنا رناوت، جو اپنی اگلی فلم ایمرجنسی کی ریلیز کی تیاریاں کر رہی ہیں، کا خیال ہے کہ ہندوستانی شائقین نے ہمیشہ بالی ووڈ کے تینوں خانوں کو پسند کیا ہے اور شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان کی کامیابی اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔Kangana Ranaut Trolled Over Khans Remark
حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر واپس آنے والی کنگنا نے ایک پروڈیوسر کے ٹویٹ کے جواب میں اپنے یہ خیالات ظاہر کیے۔ جس میں لکھا تھا کہ ' پٹھان کی کامیابی کے لیے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو بہت بہت مبارک ہو!!! اس سے ثابت ہوتا ہے 1)کہ ہندو اور مسلمان شاہ رخ خان سے یکساں محبت کرتے ہیں 2) بائیکاٹ تنازعات نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ فلم کی مدد کرتے ہیں 3) اچھے میوزک کام کرتا ہے4) ہندوستان سپر سیکولر ہے'۔
اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ 'بہت اچھا تجزیہ۔ یہ ملک صرف اور صرف تمام خانوں سے محبت کرتا ہے اور کبھی کبھی صرف اور صرف خانوں سے ہی محبت کرتا ہے اور مسلمان اداکاراؤں کا جنون ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ' لہذا بھارت پر نفرت اور فاشزم کا الزام لگانا بہت ہی غلط ہے۔ پوری دنیا میں بھارت جیسا کوئی ملک نہیں ہے'۔
اب پٹھان کی کامیابی پر اداکارہ کے ذریعہ کیے گئے اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریتک روشن کے ساتھ کنگنا کے جھگڑے پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے یہاں تک لکھ دیا کہ ' ایسا نہیں ہے دیدی، یہ ملک ریتک روشن سے بھی پیار کرتا ہے'۔ ایک صارف نے اداکارہ کو اپنا نام کنگنا سے بدل کر 'کائنات' رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ دیکھیں اس سے فائدہ ہوتا ہے یا نہیں۔ صارف نے لکھا کہ ' اگر کنگنا آپ واقعی میں ایسا سوچتی ہیں تو آپ صرف ایک فلم کے لیے اپنا نام کنگنا سے کائنات رکھ دیں اور پھر دیکھتے ہیں کہ وہ فلم کام کرتی ہے یا نہیں'۔
جبکہ ایک اور صارف نے کنگنا کو گزرے زمانے کے سپر اسٹارز کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ ' تو آپ کہہ رہی ہیں کہ بھارت نے امیتابھ بچن، راجیش کھنہ، دلیپ کمار، لتا منگیشکر، راج کپور، دیو آنند، رشی کپور کو پیار نہیں دیا۔ فہرست میں اور بھی بہت سے نام ہیں'۔
پٹھان کو شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ فلم اپنے پہلے دن 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہوگئی۔ ایکشن ڈرامے فلم نے اب تک دنیا بھر میں 429 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
مزید پڑھیں:Kangana Ranaut Warns Bollywood: کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو سیاست سے دور رہنے کا انتباہ دیا