حیدرآباد:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص اور منفرد شناخت بنا لی ہے۔ 2006 میں فلم 'گینگسٹر' سے بالی ووڈ میں دھوم مچانے والی 'ریوالور رانی' کو ہندی سینما میں آئے 17 سال ہو چکے ہیں۔ کنگنا نے اپنے طویل فلمی کریئر میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دیں۔ کنگنا رناوت نے ان 17 سالوں میں 40 فلموں میں کام کیا ہے۔ حال ہی میں کنگنا کی 40ویں فلم 'تیجس' 27 اکتوبر کو ریلیز ہوئی ہے۔
کنگنا رناوت کے مداحوں میں 'تیجس' کے حوالے سے خاص کریز موجود تھا لیکن کنگنا کی یہ فلم بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ فلم پہلے دن ہی کچھ خاص کمائی نہیں کر سکی۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں کنگنا کی 11 فلمیں باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی ہیں۔ کنگنا نے سال 2015 میں ہٹ فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' دی۔ اس کے بعد کنگنا کی کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوئی۔ اب یہ خدشہ ظاہر کی جا رہی کہ کیا کنگنا کا فلمی کریئر پسماندگی کی طرف بڑھ رہا ہے؟ کیا کنگنا کا کریئر ان کے تند و تیز بیانات سے متاثر ہو رہا ہے؟
کنگنا رناوت کی لگاتار 11 فلمیں فلاپ رہیں
گزشتہ 8 سالوں میں کنگنا رناوت نے 11 فلاپ فلمیں دیں، جن میں اب 'تیجس' کا نام بھی شامل ہوتا نظر آرہا ہے۔ سال 2019 سے اب تک، کنگنا نے بڑی فلاپ فلمیں دی ہیں جیسے مانیکرنیکا (91.19 کروڑ) اور ججمنٹل (33.11 کروڑ)، سال 2020 میں 'پنگا' (28.9 کروڑ)، 2021 میں تھلائیوی (4.75 کروڑ)، 2022 میں دھاکڑ (82 کروڑ) جیسی فلمیں فلاپ رہی ہیں۔ ساتھ ہی اس سے پہلے وہ سال 2015 میں آئی لو نیویارک اور کٹی بٹی اور سال 2017 میں رنگون اور سمرن جیسی فلاپ فلمیں بھی دے چکی ہیں۔
تیجس کا باکس آفس پر برا حال