شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 25 جنوری کو ریلیز ہونے کے بعد سے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے ہیں اور کئی نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ جہاں پورا بالی ووڈ فلم کی کامیابی اور شاہ رخ خان کو ایک طویل وقت کے بعد اسکرین پر دیکھنے کی خوشی میں ڈوبا ہوا ہے وہیں اداکارہ کنگنا رناوت مسلسل فلم کے حوالے سے ٹویٹ کرکے اسے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ پٹھان میں 'دشمن ملک' پاکستان کی نیک شبیہ پیش کرنے اور فلم کی کامیابی کو 'محبت کی جیت ' بتانے والے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اب کنگنا نے بالی ووڈ کو متنبہ کیا ہے کہ 'وہ سیاست سے دور رہیں'۔ حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر پٹھان کی تعریف کی تھی۔ جہاں عالیہ نے لکھا تھا 'محبت کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے'، وہیں کرن نے لکھا تھا کہ ' نفرت کے اوپر ہمیشہ محبت کی جیت ہوتی ہے'۔Kangana Ranaut warns Bollywood
ہفتے کی صبح کنگنا رناوت نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بالی ووڈ والے یہ کہانی گھڑنے کی کوشش مت کرنا کہ اس دیش میں تم ہندو نفرت سے دو چار ہو رہے ہو۔ اگر میں نے پھر سے یہ لفظ سنا ' نفرت پر فتح' تو تم لوگوں کی وہی کلاس لگے گی جو کل لگی تھی۔ اپنی کامیابی کا لطف اٹھاؤ اور اچھا کام کرو، سیاست سے دور رہو'۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں سوشل میڈیا پلیٹفارم کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ کے ٹویٹر اکاؤنٹر پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جسے اب ہٹادیا گیا ہے اور وہ دوبارہ ٹویٹر پر واپس آگئی ہیں۔
ان کے اس ٹویٹ پر کئی ٹویٹر صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کچھ ٹویٹر صارفین کا یہ کہنا ہے کہ کنگنا اپنی ذاتی فائدے کےلیے پٹھان پر بار بار ٹویٹ کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'چلو پٹھان کو سائڈ میں کرتے ہیں۔۔۔ 'نفرت پر فتح' کی ایک اور مثال یہ ہے کہ کس طرح آپ کی پچھلی نو فلمیں یکے بعد دیگرے فلاپ ہوئیں۔ شائقین نے کنگنا کو ناکارہ ہے ہم سب جانتے ہیں کہ اب آپ اسمرتی ایرانی کے جیسے پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ ایک اور شخص نے ٹویٹ کیا کہ ' میڈیم جی، آپ کہاں سے ہو؟ بالی ووڈ سے نہیں ہو؟ آپ ہالی ووڈ سے ہو؟ آپ کیوں ایسی باتیں کرتی ہو؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'جتنی نفرت کروگی اتنی ہی ذہنی حالت اور خراب ہوگی۔ تھوڑا دماغ کو آرام دو'۔