حیدرآباد: کنگنا رناوت نے 17 سال قبل انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی گینگسٹر سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور تب سے وہ اپنی اداکاری سے شائقین کو حیران کر رہی ہیں۔ وہ فی الحال ایک اداکار ہونے کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی کام کر رہی ہیں۔کنگنا نے اپنے دو دہائی طویل کرئیر کے دوران اپنی اداکاری کی صلاحیت اور بے باک انداز سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ آئیے ان کی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ آج انڈسٹری کی بہترین اداکاروں میں سے ایک کیوں ہیں۔
گینگسٹر (2006):
کنگنا نے فلم گینگسٹر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انوراگ باسو کی ہدایتکار میں بنی فلم ایک گینگسٹر (شائنی آہوجا) اور ایک بار ڈانسر( کنگنا رناوت) کے درمیان تعلقات پر مبنی تھی۔ اس کرائم ڈرامہ میں عمران ہاشمی بھی تھے۔
فیشن (2008):
کنگنا نے فیشن کے ذریعے اپنی دمدار اداکاری کا ثبوت پیش کیا۔ اگرچہ فلم میں پرینکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا، لیکن کنگنا لوگوں کی توجہ مبذول کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ فلم کنگنا کے دل میں ایک خاص جگہ رکھتی ہے کیونکہ اس فلم میں اداکاری کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
کوئین(2014):
فلم کوئین ان کی کرئیر کا ایک اہم موڈ ثابت ہوا۔ فلم میں کنگنا نے رانی مہرا کا کردار ادا کیا جس کے منگیتر وجے ڈھنگرا (راج کمار راؤ) نے شادی والے دن شادی کرنے سے انکار کردیتا ہے اور اس کے بعد وہ اپنے ہنی مون پر اکیلے پیرس کے سفر پر جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔ وہ لڑکیاں جو معاشرے میں مردانہ تعصب و تسلط مبنی سوچ کے درمیان آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں وہ کنگنا کے اس کردار سے ترغیب حاصل کرسکتی ہیں۔ کوئین میں اپنی اداکاری کے لیے کنگنا کو دوسری بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
'تنو ویڈز منو' (2011 اور 2015):