اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut on Aamir Khan: عامر خان کی منہ سے تعریف سن کر بھی کنگنا رناوت خوش نہیں ہوئیں، کہا 'بیچارہ عامر' - عامر خان پر کنگنا رناوت کا ٹویٹ

حال ہی میں عامر خان نے اداکارہ کنگنا رناوت کی پذیرائی کی ہے لیکن وہ عامر کی اس تعریف سے زیادہ متاثر نظر نہیں آرہی ہیں۔

عامر خان کی منہ سے تعریف سن کر بھی کنگنا رناوت خوش نہیں ہوئیں، کہا 'بیچارہ عامر'
عامر خان کی منہ سے تعریف سن کر بھی کنگنا رناوت خوش نہیں ہوئیں، کہا 'بیچارہ عامر'

By

Published : Feb 11, 2023, 10:26 AM IST

اداکارہ کنگنا رناوت اکثر ہندی سنیما کے حوالے سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ اب وہ اداکار عامر خان کے منہ سے اپنی تعریف سن کر بھی خوش نہیں ہیں۔ مصنفہ شوبھا دے کی کتاب کی تقریب رسم اجرا کے موقع پر عامر خان سے پوچھا گیا کہ اگر شوبھا پر کبھی کوئی بائیوپک بنائی گئی تو ان کا کردار کون اداکارہ اچھے سے کرے گی۔ تب انہوں نے دیپیکا پڈوکون، پرینکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا۔ اس درمیان شوبھا نے انہیں کنگنا کی یاد دلائی اور عامر نے کہا کہ ہاں وہ بہترین اداکارہ ہیں۔ اب کنگنا اسی بات سے ناراض ہیں کہ عامر نے پہلے ان کا نام نہیں لیا۔

Kangana Ranaut on Aamir Khan

عامر نے اس تقربب میں کہا کہ ' ہاں وہ اچھی طرح سے کرے گی۔ کنگنا یہ اچھی طرح کرے گی۔ وہ ایک مضبوط اداکارہ ہیں، وہ بہت ورسٹائل ہیں'۔ عامر نے یہ بات تب کہی جب شوبھا نے فلم تھلائیوی میں کنگنا کے کام کی تعریف کی۔ تاہم اب عامر کے اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کنگنا کا خیال ہے کہ عامر نے ' ان کا نام نہ لینے کی پوری کوشش کی'۔

کنگنا نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ' بیچارہ عامر خان۔۔ ہا ہا ہا اس نے یہ دکھاوا کرنے کی پوری کوشش کی جیسے کہ وہ نہیں جانتا کہ میں واحد اداکارہ ہوں جسے تین بار قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور جن اداکارہ کا اس نے ذکر کیا ہے ان میں سے کسی کے پاس ایک بھی یہ ایوارڈ نہیں ہے۔۔۔ شکریہ شوبھا دے جی میں آپ کا کردار ادا کرنا پسند کروں گی'۔ کنگنا نے ہفتہ کی صبح یہ ٹویٹ کی۔

اس کے بعد اداکارہ نے ایک اور ٹویٹ لکھا اور کہ ' شوبھا جی اور میرے سیاسی نظریات مختلف ہیں لیکن اس چیز نے انہیں میرے فن، محنت اور میرے ہنر کے تئیں میری لگن کو تسلیم کرنے سے نہیں روکا جو ان کی سچائی کی عکاسی کرتا ہے۔۔۔ آپ کو اپنی نئی کتاب کے لیے میری نیک خواہشات'۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہا ہا وہ خود ساختہ، مضبوط اور انتہائی ذہین ہیں۔۔۔ وہ کیوں چاہیں گی کہ کوئی ان کا بنیادی کردار ادا کرے ۔۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ انہوں نے مجھے یاد رکھا۔۔ اور میں شوبھا جی کا کردار ادا کرنا پسند کروں گی۔۔عورتوں کو کمزور سمجھنے والے اس مردوں کی دنیا میں یہ ہمارا لڑکیوں سے محبت ہے'۔

اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پہلے ٹویٹ کو درست کرتے ہوئے لکھا کہ ' ان کے پاس تین نہیں بلکہ چار نیشنل ایوارڈ ہیں۔' معاف کریں میرے پاس پہلے ہی چار قومی ایوارڈز ہیں اور ایک پدم شری میرے مداحوں نے مجھے یہ یاد دلایا، مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ میرے پاس کتنے ایوارڈ ہیں'۔

کنگنا طویل عرصے سے مختلف مواقع پر عامر پر حملہ کر چکی ہیں۔ کنگنا نے پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ'جب عامر نے مجھے دنگل، سیکرٹ سپر اسٹار کے لیے بلایا تب میں امبانی کے گھر گئی ہوئی تھی۔ دنگل میرے لیے خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی فلم تھی۔ لیکن ان کے پاس میرے لیے وقت نہیں تھا۔ میری دو تین فلمیں آنے والی ہیں، لیکن مجھے امید نہیں ہے کہ لوگ ان کے بارے میں لکھیں گے'۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut warns Bollywood: کنگنا رناوت کا ایک بالی وود جوڑے پر جاسوسی کا الزام، کہا 'گھر میں گھس کر ماروں گی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details