ممبئی (مہاراشٹر): کنگنا رناوت بطور ہدایتکار اپنی دوسری فلم ایمرجنسی کو بہترین بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ ادب اداکارہ نے اپنی آئندہ فلم میں اپنے استاد 'اروند گوڑ' کو شامل کرلیا ہے، جنہوں نے اداکارہ کو اداکاری کی تعلیم دی ہے۔ کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے استاد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن دیا ہے۔ Kangana Ranaut Casts Her Acting Guru
انہوں نے لکھا کہ "آج مجھے اپنے اداکاری کے گرو @ اروندگور جی کی ہدایت کاری کرکے بڑی خوش قسمتی محسوس ہورہی ہے، جنہوں نے 16 سال کی عمر میں میری رہنمائی کی تھی۔ میں نے اپنی فلم ایمرجنسیم میں ایک کیمیو کے لیے سر سے درخواست کی تھی اور انہوں نے اس کے لیے حامی بھردی ہے'۔
اداکارہ نے اس کے علاوہ اپنے استاد کا تعارف کرواتے ہوئے ایک اور پوسٹ شیئر کیا اور کہا کہ ' اروند ایک عظیم تھیٹر ڈائریکٹر ہے اور آج میں ایک ڈائریکٹر کو ڈائریکٹ کر رہی ہوں'۔
اس تصویر میں کنگنا سفید چکنکاری سوٹ میں اپنے استاد کا ہاتھ پکڑ کر بات چیت کرتی نظر آرہی ہیں ۔ کنگنا اس فلم پر سخت محنت کر رہی ہیں۔ درحقیقت وہ چند ہفتے قبل ڈینگی میں مبتلا ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ کام کر رہی ہیں۔