اردو

urdu

Kangana on Uddhav Thackeray: کنگنا کا ادھو ٹھاکرے پر طنز، کہا گناہ بڑھنے سے قیامت بڑھتی ہے

کنگنا رناوت نے مہاراشٹر میں شیوسینا کی حکومت گرنے پر ادھو ٹھاکرے پر طنز کیا اور انہیں اپنے پرانے دن یاد دلائے ہیں۔ Kangana Ranaut on Maharashtra Crisis

By

Published : Jun 30, 2022, 3:41 PM IST

Published : Jun 30, 2022, 3:41 PM IST

کنگنا رناوت کا ادھو ٹھاکرے کو طنز
کنگنا رناوت کا ادھو ٹھاکرے کو طنز

حیدرآباد: مہاراشٹر میں فلور ٹیسٹ سے پہلے شیوسینا کی حکومت گرگئی ہے۔ کل رات شیوسینا کے لیڈر ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اب اس پورے واقعے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے اپنا غصہ نکالا ہے۔ کنگنا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔ Kangana Ranaut on Maharashtra Crisis

'جب گناہ بڑھتا ہے تو تباہی ہوتی ہے'

کنگنا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'جب گناہ بڑھتا ہے تو قیامت آتی ہے اور اس کے بعد نئی تخلیق ہوتی ہے'۔ اس ویڈیو میں کنگنا رناوت کہتی ہیں کہ 'سال 1975 کے بعد یہ وقت بھارت کی جمہوریت کا سب سے اہم ترین وقت ہے۔ سال 1975 میں لوک لیڈر جے پی نارائن کی ایک للکار سے اقتدار چھوڑو کا نعرہ لگتا ہے اور پھر اقتدار گرجاتا ہے'۔

اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ سال 2020 میں میں نے کہا تھا کہ جمہوریت ایک بھروسہ ہے اور اقتدار کے تکبر میں آکر جو اس بھروسہ کو توڑتا ہے اس کا غرور ٹوٹنا بھی یقینی ہے'۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں بی ایم سی نے کنگنا رناوت کے دفتر کے 'غیر قانونی حصے' کو بلڈوز سے گرا دیا تھا۔ اگلے دن شیوسینا نے اپنے اخبار 'سامنا ' میں اس خبر کی سرخی میں لکھا تھا 'اکھاڑ دیا'۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے راوت 'سامنا' کے ایڈیٹر ہیں۔

کنگنا کے اس ویڈیو پر صارفین کے ردعمل آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں میڈم۔ ایک اور صارف نے کہا، 'اُدھو ٹھاکرے کو اپنے کیے کا بدلا ملا'۔ کئی صارفین کنگنا کی حمایت میں تبصرہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کنگنا نے مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران پر ادھو ٹھاکرے اور شیو سینا کو شدید نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: Maharashtra Assembly Floor Test Canceled: مہاراشٹر اسمبلی کا فلور ٹیسٹ منسوخ، فڈنویس جمعہ کو لے سکتے ہیں حلف

ABOUT THE AUTHOR

...view details