حیدر آباد: بالی ووڈ اداکارہ کاجول ایک بار پھر اسکرین پر واپس آ رہی ہیں۔ اس بار وہ اپنے کرائم ڈرامہ دی ٹرائل - پیار، قانون دھوکہ سے مداحوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے کرئیر کے عروج پر شادی کرنے کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کے والد نے انہیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فیصلے پر 'بہت احتیاط سے' سوچنے کا مشورہ دیا تھا۔Kajol opens up on marrying Ajay
کاجول کی دی ٹرائل ایک امریکی شو گڈ وائف کا ریمیک ہے، جس وہ ایک وکیل کا کردار ادا کریں گی جسے ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں اسے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنے کرئیر کے عروج پر شادی کرنے کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا'۔
وہ کہتی ہیں کہ 'دراصل میری زندگی میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں جس نے مجھے مشکل فیصلے لینے پر مجبور کیا ہے، یہ میرے لیے گیم چینجر تھا کیونکہ میں نہیں جانتی تھی کہ میں فلم انڈسٹری میں جانا چاہتی ہوں یا نہیں کیونکہ میں نے اپنے کرئیر کے عروج پر شادی کی۔ اداکارہ نے بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن سے شادی کی ہے۔ انہوں نے برسوں تک ڈیٹنگ کے بعد 1999 میں شادی کی۔