اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kajol celebrates 49th birthday: اجے دیوگن اور بیٹی نیسا، کاجول کی 49 ویں سالگرہ منانے کیلئے ممبئی واپس لوٹے - کاجول کی سالگرہ کے لیے نیسا واپس آئیں

کاجول نے اپنی 49 ویں سالگرہ جمعہ کو ممبئی میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر اجے دیوگن اور بیٹی نیسا کو ہفتہ کی صبح ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کاجول کی سالگرہ منانے کے لیے گھر واپس آئے ہیں۔

جے دیوگن اور بیٹی نیسا، کاجول کی 49 ویں سالگرہ منانے کے لیے ممبئی واپس لوٹے
جے دیوگن اور بیٹی نیسا، کاجول کی 49 ویں سالگرہ منانے کے لیے ممبئی واپس لوٹے

By

Published : Aug 5, 2023, 1:15 PM IST

حیدرآباد: کاجول نے آج اپنی خوبصورت زندگی کے ایک اور سال مکمل کرلیا ہے اور ورسٹائل اداکارہ نے جمعہ کو ممبئی میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ اپنی 49 ویں سالگرہ بھی منائی۔ اس کے علاوہ ان کی بیٹی نیسا دیوگن جو حال ہی میں دوستوں کے ساتھ لندن میں چھٹیاں منا رہی تھیں، ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے اداکار والد اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئیں۔Kajol celebrates 49th birthday

کاجول نے اپنی سالگرہ انڈسٹری کے قریبی دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ منائی۔ اداکار کو جمعہ کے روز ممبئی کے ایک جاپانی ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے اپنی گلیم ٹیم کے ساتھ سالگرہ منائی۔ آن لائن منظر عام پر آنے والی متعدد تصاویر میں کاجول کو میک اپ آرٹسٹ مکی کانٹریکٹر، سیلبریٹی آرٹیسٹ آستھا شرما اور اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع کے لیے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ کاجول کی بیٹی نیسا کو ہفتہ کی صبح ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ کاجول کی 20 سالہ بیٹی لندن میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس آئی ہیں۔ وہ اپنے والد اجے دیوگن کے ساتھ کاجول کی سالگرہ منانے کے لیے گھر واپس آئی ہیں تاکہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ یادگار لمحہ گزار سکیں۔

کاجول کے حالیہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو انہیں آخری بار ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے کورٹ روم سیریز: دی ٹرائل، پیار خون دھوکہ میں دیکھا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ وہ نیٹفلکس کی انتھولوجی فلم لسٹ اسٹوریز 2 میں بھی نظر آئی تھی جس میں ان کے کردار کو کافی سراہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Kajol's 49th B'day: کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے مضبوط شناخت بنائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details