حیدرآباد: ٹالی ووڈ اداکارہ کاجل اگروال طویل وقفے کے بعد کام پر واپس آگئی ہیں۔ کاجل اگروال نے بیٹے کی پیدائش کے بعد 'انڈین-2' کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔ شوٹنگ دوبارہ شروع ہوتے ہی اداکارہ نے فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے اس تصویر میں اپنی جھلک ظاہر نہیں کی ہے۔ انہوں نے اس تصویر میں اپنے چہرے کو دل کے ایموجی سے چھپا دیا ہے۔ کاجل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'انڈین-2 جلد آرہا ہے'۔
اس پوسٹ پر مداحوں نے کافی تبصرے کیے ہیں۔ ماں بننے کے بعد لوگوں نے ان کا استقبال کیا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ' انڈین 2 اس خوبصورت اور ہنرمند کومبو کا انتظار ہے۔' ساتھ ہی ایک اور صارف نے لکھا کہ 'کاجول کی واپس '۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'ہمیں آپ کے لک کا بے صبری سے انتظار ہے۔ امید ہے کہ آپ اس فلم کے ساتھ زبردست واپسی کریں گی'۔
ٹالی ووڈ اداکارہ کاجل اور ان کے شوہر نے 19 مئی 2022 کو ایک بیٹے کا استبقل کیا، جس کا نام گوتم کچلو رکھا ہے۔تب سے اب تک کاجل اپنے بیٹے کے ساتھ یادگار لمحات گزار رہی تھیں۔ کاجل اپنے ماں بننے کی وقت سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ وہ وقتاً فوقتاً اپنی اور اپنے بیٹے کی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب وہ 2 سال بعد 'انڈین-2' کے سیٹ پر واپس آئی ہیں۔