اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Jug Jug Jiyo Trailer Launch: جب کرن جوہر کو دیکھ کر بھاگنے لگے انیل کپور، دیکھیں ویڈیو - جگ جگ جیو ٹریلر

راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جگ جگ جیو' کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔ لانچ کے موقع پر کرن جوہر اور انیل کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں کرن کو دیکھ کر انیل بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ Jug Jug Jiyo Trailer Launch

جب کرن جوہر کو دیکھ کر بھاگنے لگے انیل کپور، دیکھیں ویڈیو
جب کرن جوہر کو دیکھ کر بھاگنے لگے انیل کپور، دیکھیں ویڈیو

By

Published : May 23, 2022, 11:13 AM IST

ممبئی: فلم 'جگ-جگ جیو' کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔ لانچ ایونٹ میں انیل کپور، کیارا اڈوانی، ورون دھون، نیتو کپور، منیش پال سمیت کئی ستاروں نے شرکت کی۔ اس دوران فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے موقع پر کرن جوہر اور انیل کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل، ایونٹ کے دوران جب انیل کپور اسٹیج پر آئے تو وہاں پہلے سے موجود کرن جوہر نے ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی۔ Jug Jug Jiyo Trailer Launch

کرن جوہر کے ایسا کرنے پر انیل کپور اچھل پڑے۔ لیکن اگر آپ ویڈیو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کرن دراصل اپنے سن گلاسز لینے کے لیے نیچے جھکے تھے۔ لیکن انیل کپور کو لگا کہ وہ ان کے پاؤں چھونے جارہے ہیں۔ پھر انیل سن گلاسز اٹھا کر کرن کو دیتے ہیں۔ اس کے بعد اداکار کرن جوہر کو ہنستے ہوئے گلے لگاتے لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: Rajesh Khanna, Amitabh Bachchan’s Anand To Get A Remake: راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن کی فلم ’آنند‘ کا بنے گا ریمیک

اس کے ساتھ ہی اگر ہم راج مہتا کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'جگ جگ جیو' کی بات کریں تو یہ ایک مزاحیہ ڈرامہ فلم ہے۔ جو 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی اگر ہم ٹریلر کی بات کریں تو فلم کے تین منٹ کے ٹریلر میں رشتوں میں ہونے والی روکاوٹوں کو دکھایا گیا ہے۔ Jug Jug Jiyo Release Date

ABOUT THE AUTHOR

...view details