حیدرآباد: ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آر آر آر میں اپنی اداکاری سے اپنے مداحوں کو مسحور کرنے والے اداکار جونیئر این ٹی آر آسکر 2023 سے ایک ہفتہ قبل امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ اداکار اپنی فلم آر آر آر کی تشہیر کے لیے کیلیفورنیا میں ہیں۔ راجامولی کی شاندار فلم کا مقبول گانا 'ناٹو ناٹو' کو آسکر کے بہترین گانے کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکار نے کیلیفورنیا کے بیورلی ہلز کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اداکار بالکونی کے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اداکار نے اپنی اسٹوری میں اس مقام کا بھی ذکر کیا جہاں وہ فی الحال مقیم ہیں۔ اس تصویر میں جونیئر این ٹی آر ٹائیگر پرنٹیڈ والی ٹی شرٹ اور جینز میں نظر آرہے ہیں۔
JR NTR Touches Down in US آسکر تقریب میں شرکت کے لیے جونیئر این ٹی آر امریکہ پہنچے، تصویر بھی شیئر کی - بیورلی ہلز میں جونیئر این ٹی آر
بھارتی اداکار جونیئر این ٹی آر امریکہ پہنچ گئے ہیں اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ انہوں نے مداحوں کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ اداکار اس وقت بیورلی ہلز، کیلیفورنیا میں اپنی فلم آر آر آر کی تشہیر کے لیے ہیں، جسے بہترین گانے کے زمرے میں آسکر 2023 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فلم کے گانے ناٹو ناٹو کو عالمی سطح پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اب جیسے ہی اداکار نے تصویر پوسٹ کی یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے ٹویٹر پر اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور انہیں 'مین آف دی ماسس' کہا۔ یہ فلم عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ مداحوں کو اپنے ساؤتھ سپر اسٹار پر فخر ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا سائٹس کو اپنے پسندیدہ ادکار کے امریکی دورے کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھر دیا ہے، وہ اس وقت اکیڈمی ایوارڈز کے سلسلے میں اپنی فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔ وہیں امریکہ جانے سے قبل جونیئر این ٹی آر نے اس وقت اپنے مداحوں کا دل جیت لیا جب وہ حیدرآباد کے ہوائی اڈے سے امریکہ کے لیے روانہ ہورہے تھے۔ اداکار نے پاپرازی کے لیے تصویریں کھینچائی اور مداحوں کو سیلفیز کا تحفہ دیا۔