واشنگٹن: ہالی ووڈ اسٹار جیریمی رینر، جو نئے سال کے دن ایک حادثے کے بعد تکلیف دہ چوٹ کا شکار ہوگئے تھے، اب اداکار نے ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کے روز انسٹاگرام پر رینر نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ' رحم دلی کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں ابھی ٹائپ کرنے کی حالت میں نہیں ہوں لیکن میں آپ سب کو اپنا پیار بھیجتا ہوں'۔Jeremy Renner shares Selfie
ان کے اس سوشل میڈیا پوسٹ کا کمینٹ سیکشن لوگوں کے پیار اور دعاؤں سے بھرا ہوا ہے۔ وہیں ہالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے بھی اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جس میں کرس ہیمس ورتھ، کرس پریٹ، تائکا وائٹیٹی اور اورلینڈو بلوم شامل ہیں۔ ہیمس ورتھ نے ان کے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' جلد صحتیاب ہوجاؤ دوست، تمہیں ڈھیر سارا پیار بھیج رہا ہوں'۔ وہیں ان کے ایوینجرز کے ساتھی اداکار پرٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ کے لیے دعائیں کر رہا ہوں'۔
ہالی ووڈ اداکار نیواڈا کیلیفرنیا سرحد کے قریب ماؤنٹ روس ہائی وے کے قریب برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہوئے ہوگئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ' رینر کو علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جانا پڑا'۔ ایک ذرائع نے پیر کو ایک میگزین کو بتایا کہ ' رینر کی چوٹیں کافی شدید تھیں۔ اداکار کے نمائندے نے شیئر کیا کہ رینر کو "بہترین دیکھ بھال مل رہی ہے۔