مقبول بھارتی شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی اور سہیل رمانی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد اب اداکارہ جینیفر مستری بنسیوال نے شو سے متعلق ایک اور انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے ورک پلیس پر شو کے دیگر اداکاروں کو ہراساں کیے جانے کے بارے میں بات کہی ہے۔ Jennifer Mistry Bansiwal
اداکارہ نے بتایا کہ نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ شو کے چائلڈ آرٹسٹ، جنہوں نے ٹپو سینا کا کردار ادا کیا تھا اور نٹو کاکا کا کردار ادا کرنے والے آنجہانی اداکار گھنشیام نائک کو بھی سیٹ پر طویل وقت تک کام کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا تھا۔ بالی ووڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو میں مستری نے انکشاف کیا کہ بچوں کو اکثر پوری رات شوٹنگ کے لیے تیار کیا جاتا تھا، یہاں تک کہ جب ان کے اگلے ہی دن اسکول میں امتحانات ہوتے تھےتب بھی پوری رات ان سے شوٹنگ کروایا جاتا تھا۔
انہوں نے تبایا کہ ایک بار بچوں نے صبح 6 بجے تک پوری رات شوٹنگ کی اور پھر صبح 7 بجے اپنے امتحانات کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سے نہ صرف ان کی پڑھائی پر اثر ہوا ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نائک کو اکثر سیٹ پر روتے ہوئے دیکھا جاتا تھا کیونکہ انہیں شوٹنگ کے انتہائی سخت شیڈول کی وجہ سے ایک دن کی بھی چھٹی نہیں دی جاتی تھی۔ گھنشیام نائک عرف نٹو کاکا کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد اکتوبر 2021 میں انتقال کر گئے۔
مستری نے واضح کیا کہ اگرچہ انہوں نے مودی کو سیٹ پر نائک کے ساتھ بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا، لیکن انہیں واضح طور پر یاد ہے کہ سہیل رمانی نے سینئر اداکار کو ڈانٹا تھا کیونکہ انہوں نے چھٹی مانگی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جب مستری نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ورک پلیس پر غیر تحفظاتی ماحول فراہم کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ مارچ میں کی گئی ان کی شوٹنگ کی فیس کی ادائیگی اب تک نہیں کی گئی ہے۔ اداکارہ نے الزام لگایا کہ ممبئی پولیس نے انہیں مطلع کیا کہ پروڈیوسرز نے ان کی ایف آئی آر کے جواب میں ان پر ہی الٹا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف شو کے پروڈیوسرز سے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسرز پر جنسی ہراساں کا الزام