حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم 'این ایکشن ہیرو' کا رومانوی گانا 'جیدا نشہ' جمعرات (17 نومبر) کو جاری کیا گیا ہے۔ اس نغمے میں آیوشمان کھرانہ اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نغمے میں دونوں کی کیمسٹری شاندار نظر آرہی ہے۔ نورا اور آیوشمان پر فلمایا گیا یہ نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا نغمہ 'جیدا نشہ' کا ریمیک ورژن ہے۔Jehda Nasha Song OUT
گانے کے ویڈیو کی شروعات ایک شوٹنگ سیٹ سے ہوتی ہے، جہاں آیوشمان کھرانہ نورا فتحی کے ساتھ شوٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نغمے میں نورا کے رقص نے محفل لوٹ لی ہے۔ ویڈیو میں نورا کو مختلف گلمیرس لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کو امر جلال، آئی پی سنگھ، یوہانی اور ہرجوت کور نے اپنی آواز دی ہے۔ وہیں گانے کی موسیقی تنشک باغیچ نے دوبارہ تیار کیا ہے اور گانے کے بعل امر جلال اور بلا جلال نے لکھے ہیں۔
آیوشمان کھرانہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں گانے کی جھلکیاں شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ 'جیدا نشہ ایک بار پھر آپ کو مسحور کرنے کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے'۔