حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی کی فلم جوان ایک شاندار فلم ہونے والی ہے کیونکہ فلم میں زبردست ایکشن ہونے کے ساتھ بھارتی سنیما کے ہنرمند لوگوں کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ وہیں جوان کے لیے شاہ رخ خان ایک زبردست ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کریں گے جس میں 200 سے زائد خواتین نظر آنے والی ہیں۔SRK Action Sequence in Jawan
'جوان' کے حوالے سے سامنے آئی ایک خبر کے مطابق شاہ رخ اس ہفتے چنئی میں ایک زبردست ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کرسکتے ہیں۔ فلم میکرز ممبئی سے 200 سے 250 خواتین مینجمنٹ افسران کو شوٹنگ کے لیے چنئی لے کر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ خان کے زبردست فائٹ سیکونس کو سات دنوں میں فلمایا جائے گا۔ 200 خواتین کے ساتھ ایکشن سیکونس کرنے کے علاوہ ایس آر کے آئندہ تین ہفتوں مٰں جوان کے چند اہم مناظر بھی مکمل کریں گے۔
شاہ رخ خان نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' جوان کی کہانی پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ہے، جو زبانوں اور جغرافیائی علاقوں سے بالاتر ہے اور اہم بات کہ اس فلم سے سب لطف اندوز ہوں گے۔ اس منفرد فلم کو بنانے کا کریڈٹ ایٹلی کو جاتا ہے، جو کہ میرے لیے بھی ایک شاندار تجربہ رہا ہے کیونکہ مجھے ایکشن فلمیں کرنا پسند ہیں۔ ٹیزر تو صرف فلم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جو فلم میں ہونے والی دوسری چیزوں کی جھلک پیش کرتا ہے'۔