اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Ki Prem Kahaani: جاوید اختر نے کرن جوہر کی فلم کو ضروری دیکھنے والی فلم قرار دیا - راکی اور رانی کی پریم کہانی پر ردعمل

جاوید اختر نے ٹویٹر پر راکی اور رانی کی پریم کہانی پر اپنا ردعمل شیئر کیا ہے۔ کرن جوہر کی اس فلم میں ان کی اہلیہ و اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہیں۔

جاوید اختر نے کرن جوہر کی فلم کو ضروری دیکھنے والی فلم قرار دیا
جاوید اختر نے کرن جوہر کی فلم کو ضروری دیکھنے والی فلم قرار دیا

By

Published : Jul 28, 2023, 5:32 PM IST

جاوید اختر نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی دیکھ لی ہے اور اب انہوں نے اس پر اپنا تبصرہ دیا ہے۔ نغمہ نگار نے فلم کے بارے میں اپنا مثبت ردعمل ٹویٹر پر شیئر کیا ہے اور مداحوں سے کہا ہے کہ یہ فلم انہیں ضرور دیکھینی چاہیے۔ 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں جاوید کی اہلیہ و اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہیں۔ Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani

جاوید اختر نے ٹویٹر پر فلم کے حوالے سے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' راکی اور رانی کی پریم کہانی حالیہ برسوں میں ریلیز ہونے والی سب سے زیادہ مزے دار ہندی فلموں میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کو مزاح اور جذباتی فلمیں پسندی ہیں تو یہ فلم ضرور دیکھنی چاہیے'۔

کرن جوہر کی فلم رنویر اور عالیہ کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے، انہیں پہلی بار سال 2019 میں آئی زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں تجربہ کار اداکار دھرمیندر اور جیا بچن رنویر کے دادا اور دادی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی عالیہ کی دادی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ایک رومانوی فلم ہے جس میں عالیہ اور رنویر کے کرداروں کو اپنی محبت کے لیے کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں منگل کو کرن نے فلم کی ایک خصوصی اسکریننگ منعقد کی تھی جس میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے انسٹاگرام کے ذریعے فلم کی تعریف کی تھی۔ نیہا دھوپیا، وکی کوشل، کترینہ کیف، ابھیشیک بچن، رتیش دیشمکھ اور جینیلیا، ورون گروور جیسے کئی مشہور شخصیات نے فلم کی تعریف کی ہے۔ وہیں شائقین کی جانب سے فلم کو مثبت ردعمل ملا ہے۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani راکی اور رانی کی پریم کہانی پر ٹویٹر صارفین کی رائے یہاں جانیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details