ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جانوی کپور نے ہفتے کے روز اپنی بہن خوشی کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکار سری دیوی کی بیٹیاں جانوی اور خوشی صرف بہن ہیں نہیں بلکہ بہت اچھی دوست بھی ہیں اور یہ بہنوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرنے کا کوئی موقع نہیں گنواتی ہیں۔Janhvi Kapoor B'day Wishes to Sister
انسٹاگرام پر جانوی نے ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' یہ میرے پسندیدہ انسان کی سالگرہ ہے۔ دنیا کی سب سے بہترین لڑکی، میری دل اور میری جان۔ میں تم سے پیار کرتی ہوں اور میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں اور کاش میں ابھی تمہارے ساتھ ہوتی'۔
دریں اثنا خوشی جلد ہی ہدایت کار زویا اختر کی آئندہ فلم 'دی آرچیز' کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں، جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور امیتابھ بچن اور جیا بچن کے پوتے اگستیہ نندا بھی ہیں۔ دی آرچیز ایک امریکی کامک آرچیز پر مبنی ہے۔ یہ فلم خصوصی طور پر نیٹ فلکس پر دکھائی جائے گی۔