اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Mili Romantic Track Release: جانوی کپور کی آئندہ فلم 'ملی' کا رومانوی نغمہ ' تم بھی راہی' ریلیز - ملی کا تم بھی راہی ریلیز

آئندہ تھرلر فلم 'ملی' کے میکرز نے جمعرات کو فلم کا دوسرا نغمہ ' تم بھی راہی' ریلیز کردیا ہے۔ انسٹاگرام پر فلم کی مرکزی اداکارہ جانوی نے گانے کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ Mili Romantic Track Release

جانوی کپور کی آئندہ فلم 'ملی' کا رومانوی نغمہ ' تم بھی راہی' ریلیز
جانوی کپور کی آئندہ فلم 'ملی' کا رومانوی نغمہ ' تم بھی راہی' ریلیز

By

Published : Oct 27, 2022, 1:54 PM IST

ممبئی: جانوی کپور اپنی آئندہ تھرلر فلم 'ملی' کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ اب فلم کے میکرز نے جمعرات کو فلم کا دوسرا نغمہ ' تم بھی راہی' ریلیز کردیا ہے۔ جانوی نے انسٹاگرام پر گانے کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ یہ ایک رومانوی نغمہ ہے، جسے جاوید اختر نے لکھا ہے اور اے آر رحمان اور شاشا تروپتی نے اس نغمے کو اپنی مسحور کن آواز دی ہے۔Mili Romantic Track Release

متھوکوٹی زیویئر کے ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'ملی' جانوی کپور کی اپنے والد بونی کپور کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ اس فلم کو بونی کپور پروڈیوس کر رہے ہیں۔ ملی ایک تھرلر فلم ہے، جو سال 2019 کی ملیالم فلم 'ہیلن' کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ فلم 4 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

حال ہی میں میکرز نے فلم کے آفیشل ٹریلر کی نقاب کشائی کی جسے ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔ باکس آفس پر 'ملی' کا مقابلہ کترینہ کیف، ایشان کھٹر، اور سدھانت چترویدی کی آئندہ ہارر کامیڈی فلم 'فون بھوت' سے ہونے والا ہے۔

وہیں 'دھڑک' اداکارہ کو حال ہی میں کامیڈی فلم 'گڈ لک جیری' میں دیکھا گیا جس کا پریمیئر خصوصی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہوا۔ 'ملی' کے علاوہ جانوی، ورون دھون کے ساتھ آنے والی سوشل ڈرامہ فلم 'بوال' میں بھی نظر آئیں گی۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 7 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ وہ کرن جوہر کی اگلی فلم 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' میں راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: Film Mili Song Sun Aye Mili Release جانوی کپور کی فلم ملی کا گانا سن اے ملی ریلیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details