اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Janhvi Kapoor on Sri Devi سری دیوی نے روتے ہوئے اداکاری نہ کرنے کی بات کہی تھی، جانوی کپور - خوشی کپور ڈیبیو پر جانوی کپور

فلم ملی کی تشہیر کے دوران جانوی کپور نے بتایا کہ ایک اداکار کو کتنی چیزوں کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ جانوی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ' اب انہیں اپنی سپراسٹار ماں سری دیوی کی وہ بات سمجھ میں آتی ہے جب ان کی ماں نے انگلش ونگلش کی شوٹنگ کے دوران دوبارہ کبھی اداکاری نہیں کرنے کی بات کہی تھی'۔Janhvi Kapoor on Sri Devi

جانوی کپور نے بتایا 'سری دیوی نے روتے ہوئے دوبارہ کبھی اداکاری نہ کرنے کی بات کہی تھی'
جانوی کپور نے بتایا 'سری دیوی نے روتے ہوئے دوبارہ کبھی اداکاری نہ کرنے کی بات کہی تھی'

By

Published : Oct 29, 2022, 3:03 PM IST

حیدرآباد: جانوی کپور اپنی آئندہ فلم ملی کی تشہیر میں مصروف ہیں جو ان کے فلمساز والد بونی کپور کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہے۔ اگر سری دیوی آج زندہ ہوتی تو جانوی کپور اور ان کی چھوٹی بہن خوشی کپور کے لیے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا یہ تجربہ بالکل مختلف ہوتا۔ Janhvi Kapoor on Sri Devi

اپنی آنجہانی والدہ اور چھوٹی بہن خوشی کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دھڑک اداکارہ نے کہا کہ 'وہ اپنی چھوٹی بہن کو لے کر کافی حساس ہیں اور اب انہیں اپنی ماں کی بات سمجھ میں آتی ہے جب انہوں نے انگلش ونگلش کی شوٹنگ کے دوران دوبارہ کبھی ادکاری نہیں کرنے کی بات کہی تھی'۔

ملی کی تشہیر کے دوران جانوی نے بتایا کہ یہ پیشہ ایک اداکار سے بہت کچھ مانگتا ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ' وہ خوشی کو سپورٹ کرنے کے لیے اداکاری چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی تھیں'۔ واضح رہے کہ خوشی زویا اختر کی فلم 'دی آرچیز' سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔ Sri Devi dont Want to Act Again

جانوی نے کہا کہ ' میری خوشی کے تئیں ممتا جیسے احساسات ہیں'۔ جانوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ' آج کل میں خوشی کے تئیں میرے احساسات ایک ماں کی طرح ہیں، جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں میں وہ باتیں سوچتی ہوں اور اس سے وہ باتیں کہتی ہیں جو کبھی میری ماں(سری دیوی) مجھ سے کہتی تھیں'۔

جانوی کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی بہن کے لیے ہر وقت موجود نہیں رہ پاتی ہے اور یہ احساس ان کے اندر اداکاری چھوڑنے کا خیال پیدا کرتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ' میں خوشی کے ساتھ اس کے پہلے دن کی شوٹنگ کے وقت موجود تھی لیکن مجھے اس کا پہلا شاٹ ہونے سے پہلے ہی وہاں سے جانا پڑا۔ میں اس کے میک اپ اور ہیر اسٹائل ہونے تک تھی۔ مجھے وہاں سے جانا پڑا کیونکہ مجھے بوال کی شوٹنگ کے لیے لکھنؤ پہنچنا تھا اور اس کے بعد میں صرف رو رہی تھی۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ کیسی بہن ہو میں ، ان سب چیزوں کا کیا مطلب اگر میں اس کے پہلے دن کے شوٹ میں اس کے ساتھ نہیں ہوں۔ وہ میرے لیے بے حد خراب دن تھا اور میں سوچ رہی تھی کہ میں اداکاری چھوڑ دوں گی ، مجھے اپنی بہن کے لیے وہاں ہونا ہے۔ مجھے سب چیز کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ تاکہ اس کے ساتھ سب کچھ اچھا ہو'۔

جانوی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سری دیوی اکثر روتی تھیں اور انہیں فون کرتی تھیں کیونکہ وہ اپنی فیملی کو یاد کرتی تھیں۔ 'مجھے یاد ہے کہ وہ انگلش ونگلش کی شوٹنگ کر رہی تھی اور خوشی کی سالگرہ پر وہ نہیں تھیں، جس کے بعد انہوں نے ہمیں فون کیا اور روتے ہوئے کہا کہ اب میں دوبارہ اداکاری نہیں کرنا چاہتی، میں صرف اپنے بچوں کے لیے وہاں رہنا چاہتی ہوں اور میں نے ماں سے کہا کہ کوئی بات نہیں، آپ ہمیشہ ہماری ساتھ رہتی ہیں، ہم جلد ہی ساتھ ہوں گے۔ میں اس وقت اس احساس کو کبھی نہیں سمجھتی تھی لیکن اب مجھے یہ سمجھ آتا ہے'۔

ملی کے علاوہ جانوی آئندہ مسٹر اینڈ مسز ماہی میں نظر آئیں گی جس کی ہدایت کاری شرن شرما اور کرن جوہر نے کی ہے۔ اداکار نے ورون دھون کے ساتھ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بوال کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: Mili Romantic Track Release: جانوی کپور کی آئندہ فلم 'ملی' کا رومانوی نغمہ ' تم بھی راہی' ریلیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details