اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Jailer Twitter review: رجنی کانت کی فلم جیلر پر ٹویٹر صارفین کا ردعمل - جیلر پر ٹویٹر صارفین کا ردعمل

رجنی کانت کے لیے لوگوں کا جوش و جذبہ ختم نہیں ہونے والا ہے۔ اداکار کے مداحوں نے دوسالوں میں آئی ان کی پہلی فلم کی ریلیز کا جشن ڈھول و پٹاخے کے ساتھ منایا۔ رجنی کانت کے صبح 6 بجے کے شوز ہاؤس فلم گئے ہیں۔

رجنی کانت کی فلم جیلر پر ٹویٹر صارفین کا ردعمل
رجنی کانت کی فلم جیلر پر ٹویٹر صارفین کا ردعمل

By

Published : Aug 10, 2023, 12:58 PM IST

حیدرآباد: نیلسن دلیپ کمار کی فلم جیلر کی ریلیز کا انتظار ختم ہوتا ہے کیونکہ رجنی کانت کی دلکش اداکاری سے سجی یہ فلم بالآخر سنیماگھروں کی زینت بن گئی ہے۔ جنوبی ریاستوں میں سپراسٹار کے مداحوں نے دوبرسوں میں آئی ان کی پہلی فلم کا پریمیئر کا جشن ڈھول اور پٹاخوں کے ساتھ منایا۔ ریلیز کے پہلے دن کا پہلا شو لوگوں سے بھرا نظر آیا۔ وہیں سوشل میڈیا پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔Jailer Twitter review

جیلر کا پہلا شو صبح 6 بجے دکھایا گیا، فلم کی ریلیز سے پہلے ہی سوشل میڈیا پلیٹفارم ٹویٹر پر جیلر ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ رجنی کانت کے مداحوں نے اپنے ہیرو کے تئیں محبت کا اظہار کرتے ہوئے سنیما گھروں کے باہر اداکار کے بڑے بڑے بینرز بھی لگائے ہیں۔ کئی مداحوں کو سنیما گھروں کے باہر اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کی خوشی میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

بڑی اسکرین پر رجنی کانت کو دیکھنے کی خوشی مداحوں میں پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ فلم کا گانا کاوالا اور حکم پہلے ہی سپرہٹ ہوچکا ہے جس کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے دی ہے۔ رجنی کانت کے حامیوں نے ان کی نئی فلم کا نہ صرف جنوبی ہندوستان میں بلکہ بیرون ممالک جیسے امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا میں شاندار طریقے سے استقبال کیا ہے۔ ٹویٹر پر سپر اسٹار کے بہت سے مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے جائزے شیئر کیے۔

اداکار کے ایک پرستار نے ٹویٹ کیا کہ ' جیلر کا فلیش بیک پورشن فلم کا ایک اہم حصہ ہے اور اس سے میں بہت لطف اندوز ہوا ہواں۔ سپر اسٹار رجنی کانت کا اوتار مکمل طور پر حیران کردینا والا ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' یہ مت سمجھو کہ اس آدمی کو فلم میں صرف اس لیے شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ فلم ہٹ ہو، فلم میں ان کے سین بہت زبردست ہیں۔ انیرودھ کی بیک گراؤنڈ میوزیک اور نیلسین کی ہدایتکار سب زبردست ہے، موہن لال ایک مکمل اداکار ہیں، یہ شائقین کے لیے تحفہ ہونے والا ہے'۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ 'رجنی کانت اور انیرودھ نے زبردست کام کیا ہے۔ فلم کا کلائمیکس بالکل پیسہ وصول تھا'۔یہ فلم رجنی کانت کی دو سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details