ممبئی: بالی ووڈ اداکار جیکی شراف فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کے بیٹے ٹائیگر شراف بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ ٹائیگر شراف 2 مارچ کو اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ٹائیگر کے مداحوں، مشہور شخصیات اور خاص طور پر ان کے والد نے انہیں سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دی اور انہیں ایک خاص نصیحت بھی دی ہے۔ بیٹے ٹائیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے جیکی نے ان بچپن کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
جیکی نے ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' تمہاری زندگی میں ہمیشہ اچھی صحت اور خوشیاں برقرار رہے، بچوں کو ایسے ہی متاثر کرتے رہو۔ سالگرہ مبارک ہو بیٹا'۔ اس پوسٹ کے ساتھ جیکی نے بیٹے ٹائیگر کے ساتھ تصویروں کا ایک کولیج شیئر کیا ہے جس میں ٹائیگر کے بچپن کی بہت ہی پیاری اور یادگار تصاویر شامل ہیں۔
والد کے علاوہ ٹائیگر کی بہن کرشنا شراف نے بھی بھائی ٹائیگر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ کرشنا، جو ٹائیگر سے تین سال چھوٹی ہیں، نے بڑے بھائی ٹائیگر کے ساتھ ایک ویڈیو اور بچپن کی تصاویر شیئر کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ بچپن کی تصویر میں کرشنا شراف نے لکھا ہے کہ 'جب آپ جیسا بڑا بھائی ہو تو کسی چیز کا خوف نہیں ہوتا'۔