ممبئی: کرینہ کپور خان اور ارجن کپور کی فلم کی اینڈ کا نے ہفتہ کو ہندی فلم انڈسٹری میں سات سال مکمل کرلیے ہیں، اس موقع پر اداکار ارجن کپور نے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی۔ ارجن نے انسٹاگرام پر کرینہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جو انہوں نے امریتا اروڑہ کی سالگرہ کے موقع پر لی تھی۔ اس تصویر میں دونوں اداکار سیاہ لباس میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے ارجن نے اس کا کیپشن دیا کہ ' جب کی دوبارہ کا سے ملی'۔ اس پوسٹ میں ارجن کپور نے 'کرینہ کپور خان' اور 'کی اینڈ کا کے سات سال' جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔ اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'ایک جوڑے کے طور پر آپ لوگوں کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنا چاہتا ہوں'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ' کی اینڈ کا کو اب نیٹ فلکس پر آنے کی ضرورت ہے'۔ ایک اور صارف نے سرخ دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ واہ، جبکہ ایک شخص نے کی اینڈ کا کے سیکوئل کا مطالبہ کیا۔
اس دوران کرینہ نے ارجن کے اس پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ ' کیا مزے دار سفر تھا۔۔۔ ایک اور بار'۔ سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کی اینڈ کا' کی ہدایتکاری آر بالکی نے کی ہے۔ فلم کیا نامی ایک ایسی عورت کے ارد گرد گھومتی ہے جو زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہے۔ اس کی شادی کبیر سے ہوجاتی ہے جو ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو گھریلو شوہر کے کردار کو ترجیح دیتا ہے۔ اس غیر روایتی تعلقات پر مبنی کہانی میں تب موڑ آتی جب دونوں کے رشتے میں دراڑ آنے لگتی ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور کو آئندہ کچھ دنوں میں کئی فلموں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ہنسل مہتا کی فلم برمنگھم مرڈرز، سُجوئے گھوش کی فلم دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس اور راجیش کرشنن کی دی کریو میں نظر آئیں گی۔ وہیں ارجن کپور جلد ہی بھومی پیڈنیکر کے ساتھ دی لیڈی کلر میں نظر آنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:Kareena Kapoor hints 3 Idiots Sequel کیا تھری ایڈیٹس کا سیکوئل آنے والا ہے، کرینہ کپور کا یہ دلچسپ ویڈیو دیکھیں