ممبئی: اداکار جونیئر این ٹی آر، جو فلم آر آر آر کے ذریعہ بھارتی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے فلمی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، اب جاسوسی ایکشن تھرلر فلم وار 2 میں نظر آئیں گے۔ یہ سال 2019 کی بلاک بسٹر فلم وار کا سیکوئل ہونے والا ہے۔ آئندہ فلم آدتیہ چوپڑا کی یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جائے گی۔ بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن جنہوں نے وار میں کبیر کا کردار ادا کیا تھا، اب وار 2 میں جونیئر این ٹی آر کے ساتھ دو دو ہاتھ کرتے نظر آئیں گے۔ بڑے اسکرین پر ان دو بڑے سپراسٹار کو دیکھنا دل کی دھڑکنوں کو تیز کر دینا والا منظر ہوگا۔ حال ہی میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری آیان مکھرجی کریں گے، جنہوں نے آخری بار بالی ووڈ فلم برہمسترا پارٹ ون کی ہدایتکاری کی تھی۔ یہ فلم گزشتہ سال ہندی سنیما کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
ایک ذرائع نے تصدیق دی ہے کہ جونیئر این ٹی آر وار 2 میں ریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ' ان دونوں کو بڑے اسکرین پر دیکھنا یقینی طور پر زبردست لمحہ ہوگا۔ وار اب ایک پین انڈیا فلم ہے۔ آدیتہ چوپڑا کا یہ قدم وار 2 کو ایک ہندی فلم کے طور پر زیادہ سے زیادہ شائقین تک پہنچنے کے قابل بناتا ہے اور اس سے فلم کے باکس آفس کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے'۔