اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra Return to India: تین سال بعد پرینکا چوپڑا کی بھارت واپسی - ممبئی میں پرینکا چوپڑا

عالمی آئیکن پرینکا چوپڑا تین سال بعد بھارت آرہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ ممبئی آرہی ہیں۔Priyanka Chopra Return to India

تین سال بعد پرینکا چوپڑا کی بھارت واپسی
تین سال بعد پرینکا چوپڑا کی بھارت واپسی

By

Published : Oct 31, 2022, 10:36 AM IST

ممبئی: طویل عرصے تک بیرون ملک رہنے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹنے کے احساس سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوتا۔ اداکارہ پرینکا چوپڑا اس وقت سب سے زیادہ خوش ہیں کیونکہ وہ تقریبا تین سال بعد بھارت واپس آرہی ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری پر پرینکا نے اپنی امریکہ-ممبئی فلائٹ کے بورڈنگ پاس کی تصویر پوسٹ کی۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ 'آخرکار۔۔۔ تقریبا تین سال بعد گھر جارہی ہوں'۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔Priyanka Chopra Return to India

تین سال بعد پرینکا چوپڑا کی بھارت واپسی

پرینکا برسوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ وہ 12 سال کی عمر میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔ برسوں بعد وہ ہندوستان واپس آئیں اور بالی ووڈ میں اپنا کریئر بنایا۔ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں کامیاب رہنے کے بعد پرینکا 2015 میں ہالی ووڈ میں کرئیر بنانے کا فیصلہ کیا اور سیریز کوانٹیکو میں مرکزی کردار کے ساتھ ہالی ووڈ میں قدم رکھا اور تب سے وہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سفر کرتی رہتی ہیں۔

پرینکا کا امریکہ سے نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر رشتہ ہے بلکہ ذاتی طور پر بھی اداکارہ کا امریکہ سے خاص تعلق ہے۔ اداکارہ کی شادی مشہور امریکی گلوکار نک جونس سے ہوئی ہے اور اسی ملک میں ان کی بیٹی مالتی میری کی بھی پیدائش ہوئی ہے۔

جنوری 2022 میں پرینکا نے اعلان کیا کہ وہ اور نک سروگیسی کے ذریعے 'ایک بچے' کے والدین بن گئے ہیں۔ مدرز ڈے 2022 کے موقع پر پرینکا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کو 100 دن تک این آئی سی یو (Neonatal Intensive Care Unit) میں زیر نگرانی رکھنا پڑا۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اس مدرز ڈے کے موقع پر ہم گزشتہ چند مہینوں سے محسوس کیے گئے تجربات کے بارے میں سوچ رہے تھے جو کسی رولر کوسٹر کی اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ صرف ہم نے ہی نہیں دیگر کئی لوگوں نے یہ بھی تجربہ کیا ہے۔ این آئی سی یو میں 100 سے زائد دن گزارنے کے بعد ہماری ننھی پری آخر کار گھر آگئی ہے۔ ہر خاندان کا سفر منفرد ہوتا ہے لیکن اس میں اعتماد رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہمارے لیے گزشتہ چند ماہ مشکل ترین رہے ہیں لیکن جب پیچھے مڈکر دیکھتی ہوں تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ہر پل کتنا قیمتی اور کامل ہے۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پرینکا جلد ہی فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ کی شوٹنگ بھارت میں شروع کریں گی، جس میں عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف بھی اہم کردار میں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: Priyanka Chopra's First Born: پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details