اداکارہ کاجل اگروال اور ان کے شوہر گوتم کچلو کے گھر منگل کی صبح ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی۔ اگرچہ کاجل اور ان کے شوہر نے ابھی تک یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سانجھا نہیں کی ہے لیکن کچھ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں تندرست ہیں۔ Kajal Aggarwal Blessed with Baby Boy
ایک ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ' بچے کی پیدائش منگل کی صبح ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہوئی۔ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔ کاجل کے مداح ان کے بیٹے کی پہلی جھلک دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ کاجل کے شوہر نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ کاجل حاملہ ہیں اور وہ اپنے بچے کی پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس اعلان کے بعد کاجل نے اپنےمیٹرنیٹی فوٹوشوٹ کی شاندار تصایور شیئر کی تھیں۔ Kajal Aggarwal and Gautam Kitchlu