اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Prithviraj Sukumaran Face IT Raids پرتھوی راج سکمارن سمیت متعدد فلمی شخصیات پر آئی ٹی کا چھاپہ - پرتھوی راج سکمارن آئی ٹی کی چھاپہ ماری

اداکار و پروڈیوسر پرتھوی راج سُکمارن سمیت کئی ملیالم فلمی شخصیات کے یہاں آئی ٹی حکام نے چھاپہ ماری کی ہے۔Prithviraj Sukumaran Face IT Raids

پرتھوی راج سکمارن سمیت ان فلمی شخصیات پر آئی ٹی کا چھاپہ
پرتھوی راج سکمارن سمیت ان فلمی شخصیات پر آئی ٹی کا چھاپہ

By

Published : Dec 16, 2022, 2:16 PM IST

کوچی: آئی ٹی حکام نے کئی ملیالم فلمی شخصیات کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس فہرست میں اداکار پروڈیوسر پرتھوی راج سُکمارن کا نام بھی شامل ہے۔ کیرالہ اور تمل ناڈو کے محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکار جمعرات کی صبح ملیالم فلمی شخصیات کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارنے پہنچے۔ Prithviraj Sukumaran Face IT Raids

واضح رہے کہ حکام نے اس چھاپے کے لیے مقامی پولیس کی مدد نہیں لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ٹی حکام نے اداکار و پروڈیوسر پرتھوی راج، لیڈ پروڈیوسر انٹونی پیرومبور، اینٹو جوزف اور لسٹن اسٹیفن کے گھر پر چھاپہ مارا۔صبح تقریباً 7.45 بجے شروع ہونے والا چھاپہ دیر شام تک جاری رہا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم 'پشپا' کے پروڈیوسروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ افسران نے فلم پروڈکشن ہاؤس میتری مووی میکرز کے احاطے میں تلاشی لی۔ آئی ٹی حکام کی ٹیموں نے پیر کی صبح حیدرآباد میں فرم کے اعلیٰ عہدیداروں کے گھروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے۔ اطلاع کے مطابق اہلکاروں نے کل 15 مقامات پر چھاپے مارے جن میں نوین آرنی اور یلمانچلی روی شنکر کی رہائش گاہیں بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details